ایکنا نیوز- برلن اسلامی مرکز کے مطابق دہشت گردانہ واقعہ گذشتہ روز برلن کی ترک مسجد میں پیش آیا جسمیں خوش قسمتی سے جانی نقصان تو نہ ہوا تاہم مسجد کو نقصان پہنچا اور متعدد قرآنی نسخے شہید کردیے گیے۔
اسلامی مرکز کی مسجد کے امام حجتالاسلام نیکنژاد نے متاثرہ مسجد کا دورہ کیا اور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ جمعرات کو بھی " نافم آ٘منکار" شہر کی مسجد پر بوتل بم پھینکنے کا واقعہ پیش آیا جسمیں آگ لگنے سے مسجد کا نقصان پہنچا ، پولیس نے اس واقعے کو نفرت انگیز جرایم کا سلسلہ قرار دیتے ہوئے تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔/