روس؛ اسلامی خطی نسخوں سے واقفیت کا کورس

IQNA

روس؛ اسلامی خطی نسخوں سے واقفیت کا کورس

8:39 - March 14, 2018
خبر کا کوڈ: 3504322
بین الاقوامی گروپ: اسلامی دور کے خطی نسخوں سے آشنائی کا کورس سن پیٹرز برگ یونیورسٹی میں منعقد ہوا

روس؛ اسلامی خطی نسخوں سے واقفیت کا کورس

ایکنا- روس کے اسلامک اسٹڈی مرکز کے مطابق «انجمن تحقیات اسلامی ورثہ» کی کوشش اور ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے سن پیٹرز برگ یونیورسٹی کے میڈل ایسٹ شعبے کے طلبا کے لیے کورس منعقد کیا گیا

 

سن پیٹرز برگ میں مذکورہ کورس جمعے تک جاری رہے گا جسمیں ایرانی طلباء کے علاوہ میڈل ایسٹ شناسی کے طلبا ،عرب اور ترک طلبا شامل ہیں ۔

 

روس کی قومی لایبریری کے محقق اولگا یاسٹربوا، اور اسلامک اسٹڈی مرکز کے  فتح الله ذوقی اس کورس میں روسی زبان میں  لیکچرز دیں گے۔

 

قابل ذکر ہے کہ مذکورہ کورس روس میں اسلامی خطی نسخوں کے ماہر حسین متقی اور روسی مشرق شناسی شعبے کے استاد

الکسی خیسمتوللین کی ملاقات اور سن پیٹرز برگ میں مشرق شناسی کے شعبے کے سربراہ الکسی آناتولیویچ سے ہم آہنگی کے بعد منعقد کیا گیا ہے۔

 

اسلامی ورثے کی انجمن محققین نومبر ۲۰۱۷ کو اسلامی ورثے کی انجمن اور خطی نسخوں کے مرکز کی کوششوں سے سن پیٹرز برگ میں تشکیل دی گیی ہے جسمیں ایرانی اور روسی دانشور شریک ہیں۔

 

اس انجمن میں خطی نسخوں کی فہرست نویسی اور اسلامی ورثے کے حوالے سے ایرانی اور روسی ماہرین کی زیرنگرانی تحقیقی کام انجام دیے جائیں گے۔/

3699446

نظرات بینندگان
captcha