خیبرپختونخوا: جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے دفاتر سیل

IQNA

خیبرپختونخوا: جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے دفاتر سیل

16:53 - March 17, 2018
خبر کا کوڈ: 3504335
بین الاقوامی گروپ: اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی اس فہرست میں القاعدہ، تحریک طالبان پاکستان، لشکر جھنگوی، جماعت الدعوۃ اور دیگر جماعتیں شامل ہیں

ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پر پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے جماعت الدعوۃ کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا۔

اس بارے میں ایک سینئر حکام نے ڈان نیوز کو بتایا کہ ’ ہم نے نے فائونڈیشن کے دفاتر سیل کردیے ہیں جبکہ ضبط کیے گئے 3 مدرسوں اور 2 مساجد کے انتظامی معاملات دیکھنے کے لیے انہیں محکمہ اوقاف کے حوالے کردیا‘۔

صوبائی حکومت کی کارروائی پر جماعت الدعوۃ کے مرکزی رہنما ملک ندیم اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے بھی ہمارے دفاتر سیل کردیے اور فلاح انسانیت کی ایمبولینسز کو ضبط کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ بالاکوٹ میں صحت کی سہولیات اور ایبٹ آباد میں دفتر کو سیل کردیا اور ہماری ایمبولینسز کو ضبط کرکے پولیس اسٹیشن میں کھڑی کردیں۔

خیال رہے کہ یہ اقدام سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ( ایس ای سی پی) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے بعد اٹھایا گیا، جس میں عوام سے کہا گیا تھا کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل ( یو این ایس سی) کی کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل جماعتوں کو عطیات نہ دی جائیں۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی اس فہرست میں القاعدہ، تحریک طالبان پاکستان، لشکر جھنگوی، جماعت الدعوۃ اور دیگر جماعتیں شامل تھیں۔

بعد ازاں اس فہرست میں نام آنے کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے تحریری طور پر صوبوں سے کہا گیا تھا کہ وہ جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے خلاف کارروائی کرے۔

نظرات بینندگان
captcha