اقوام متحدہ: بچے دنیا کے ناداروں کا آدھا حصہ

IQNA

اقوام متحدہ: بچے دنیا کے ناداروں کا آدھا حصہ

8:44 - September 23, 2018
خبر کا کوڈ: 3505131
بین الاقوامی گروپ: اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق غربت میں بچے زیادہ متاثر ہوتے ہیں اور ہر دو فقیر میں سے ایک بچہ ہوتا ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے فلسطین الان کے مطابق اقوام متحدہ کی خصوصی تنظیم کے سروے میں بچوں کی حالت زار کا ذکر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا میں موجود نصف فقیروں کی تعداد بچوں کی ہے اور ایک ارب تین سو ملین فقیر دنیا کے ایک سو چار ممالک میں بستے ہین جنمیں سے ۶۶۴ ملین بچوں اور اٹھارہ سال سے کم عمر افراد کی ہے۔

 

رپورت کے مطابق ایک ارب سے زاید فقیر شہروں کے مضافات اور دیہاتوں میں آباد ہیں جبکہ ۸۳ فیصد نادار افراد افریقہ اور جنوبی ایشیاء میں سکونت پذیر ہیں۔

 

اس رپورٹ میں بعض ممالک کی مثبت کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں کاوشوں کے نتیجے میں ۲۷۱ ملین افراد غربت کی لکیر سے اوپر کی سطح پر آچکے ہیں۔

 

اقوام متحدہ کے مطابق جن افراد کی روزانہ آمدنی  ۱,۹۰ ڈالر یا اس سے کم ہے وہ فقیروں کے زمرے میں شمار ہوتا ہے۔/

3748925

نظرات بینندگان
captcha