خرطوم بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا اعلان

IQNA

خرطوم بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا اعلان

8:23 - December 03, 2018
خبر کا کوڈ: 3505427
بین الاقوامی گروپ- دسواں خرطوم ایوارڈ مقابلہ ساٹھ ممالک کی شرکت کے ساتھ منعقد کیا جارہا ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے furqan.sd؛ کے مطابق خرطوم ایوارڈ مقابلوں کے انچارج علی الزین مبروک کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مقابلوں کی تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: مقابلہ آنے والے اتوار سے خرطوم کے علاقے الریاض میں شروع ہورہا ہے جو جمعہ کے دن تک جاری رہے گا۔

 

الزین کے مطابق مقابلوں میں دنیا کے مختلف ممالک سے طلبا و طالبات شرکت کررہی ہیں اور اختتامی تقریب میں سوڈان کے صدر «عمر البشیر»  شرکت کریں گے۔

 

انکا کہنا تھا کہ سینیگال کے  شیخ محمد الحسن بوصو ججز کمیٹی کے صدر ہوں گے۔

 

الزین کا مزید کہنا تھا: مقابلوں میں حفظ کل قرآن کریم ہمراہ تفسیر اکیسواں پارہ شامل ہے جبکہ مقابلوں کے ہمراہ تفریحی اور تربیتی پروگراموں کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ خرطوم ایوارڈ بین الاقوامی قرآنی مقابلہ گذشتہ سال « اهل قرآن اور سوڈان کی پذیرایی» کے عنوان سے منعقد کیا گیا تھا۔

 

گذشتہ سال کے مقابلوں میں ایران کے «محمدرسول تکبیری» نے مقام ششم حاصل کیا تھا۔/

3768862

 

نظرات بینندگان
captcha