پاکستان؛ کوئٹہ میں طالبعلموں کے لیے خصوصی قرآنی کلاسز کااہتمام

IQNA

پاکستان؛ کوئٹہ میں طالبعلموں کے لیے خصوصی قرآنی کلاسز کااہتمام

9:02 - December 04, 2018
خبر کا کوڈ: 3505434
بین الاقوامی گروپ :موسم سرما کی چھٹیوں میں قرآنی کلاسز کا اہتمام دارلقرآن حیدری کی جانب سے کیا گیا ہے

ایکنا نیوز- موسم سرما کی چھٹیوں میں طالبعلموں کے لیے خصوصی قرآنی کورسز میں داخلوں کا اعلان کیا گیا ہے

 علمدار روڈ میں واقع امام بارگاہ حیدری کے دارالقرآن کی جانب سے موسم سرما کورس میں روخوانی قرآن، تجوید ،حفظ قرآن ،حسن قرآت کے علاوہ ، اخلاق، احکام ، عقاید اور معارف اسلامی کورس بھی پڑھایا جائے گا۔

داخلہ پانچ دسمبر سے شروع ہورہا ہے جبکہ صبح کے اوقات میں کلاسز صبح ساڑھے نو سے گیارہ بجے تک اور شام میں نماز مغربین سے لیکر نو بجے رات تک منعقد ہوں گی۔

 

قابل ذکر ہے کہ موجودہ سیمسٹر اسکول طلباء کی چھٹیوں میں استفادے کے لیے شروع کرایا جارہا ہے۔

قرآنی تعلیمات کا فروغ اور تعطیلات سے درست استفادہ اس کورس کا مقصد بتایا جاتا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha