مکه؛ بصارت سے محروم افراد کے لیے خصوصی نماز خانہ

IQNA

مکه؛ بصارت سے محروم افراد کے لیے خصوصی نماز خانہ

9:29 - December 05, 2018
خبر کا کوڈ: 3505435
بین الاقوامی گروپ- مسجدالحرام انتظامیہ کے مطابق نابیناوں کے لیے خصوصی نماز خانہ قایم کیا جارہا ہے۔

ایکنا نیوز- مصراوی نیوز کے مطابق مسجدالحرام انتظامیہ کا کہنا ہے: نماز خانہ میں نابینا کے لیے دیگر انتظامات کے ساتھ اشاروں کی زبان بولنے والے مترجمین کا بھی انتظام کیا جارہا ہےجہاں وہ نماز عید، نماز استسقاء اور دیگر دروس کے لیے انکی رہنمائی اور ترجمانی کریں گے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے: بصارت سے محروم افراد کی خدمت ہمارا فرض ہے اور اسی حوالے سے ان افراد کے لیے خصوصی بیگ تیار کیا گیا ہے جسمیں قرآن، نقشہ اور دیگر کتاب بریل زبان میں موجود ہے۔

مسجدالحرام انتظامیہ کے مطابق مخصوص قرآنی اسٹینڈ، قرآن پڑھنے والا قلم اور بولنے والی گھڑی وغیرہ دیگر خدمات میں شامل ہیں۔

مکه؛ بصارت سے محروم افراد کے لیے خصوصی نماز خانہ

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسپشل افراد کے لیے خصوصی دروازے، گیلری اور سیڑھیاں بھی فراہم کی جارہی ہیں تاکہ نماز خانہ اور دیگر عبادات کے لیے ان افراد کو زحمات سے بچایا جاسکے۔/

3769430

نظرات بینندگان
captcha