طالبان نے افغان بچے کو قیمتی تحفے سے محروم کر دیا

IQNA

طالبان نے افغان بچے کو قیمتی تحفے سے محروم کر دیا

11:30 - December 08, 2018
خبر کا کوڈ: 3505448
بین الاقوامی گروپ- طالبان شدت پسندوں‌نے حملے کے بعد مرتضیٰ کو میسی کے قیمتی تحفے سے محروم کر دیا ہے۔

ایکنا نیوز-(دنیا نیوز) افغانستان کے ایک کم عمر فٹ بال کے شوقین بچے مرتضیٰ کو اس وقت عالمی شہرت ملی تھی جب اس نے ارجنٹائن کے فٹ بالر میسی کے اور ان کے خاندان کی دعوت پر بارسلونا پہنچ گیا۔ مشہور فٹ بالر میسی نے یادگار کے طورپر افغان بچے کو اپنے نام کی ایک شرٹ تحفے میں دی تھی مگرحال ہی میں معلوم ہوا ہے کہ طالبان شدت پسندوں‌نے مرتضیٰ کو اس تحفے سے محروم کر دیا ہے۔

مرتضیٰ احمدی کا قصہ دو سال قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔ اس نے پلاسٹک کی ایک شرٹ پہن رکھی تھی جس پر ارجنٹائنی فٹ بالر "میسی" کا نام لکھا گیا تھا۔
اس تصویر نے غیر معمولی شہرت اختیار کی یہاں تک کہ ننھے افغان مداح کا پیغام میسی تک جا پہنچا۔ میسی نے بارسلونا میں اس کی دعوت کی۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال کی طرف سے بھی اس کی مدد کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق حال ہی میں طالبان نے اچانک ان کے گائوں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں مرتضیٰ احمدی اور اس کے دیگر اقارب سب کچھ گھر پر چھوڑ اپنی جانیں بچانے کے لیے نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔ احمدی کو روتے اور چلاتے دیکھا گیا۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ میسی کی طرف سے دیئے گئے شرٹ کےتحفے سے محروم ہو گیا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha