ایکنا نیوز- خبررساں نیوز ایجنسی Ahaber؛ کے مطابق فرانس کے وزیر تعلیم ژان میشل بلانکور نے مقامی ٹیلی ویژن سے گفتگو میں اسلام فوبیا کے خلاف مظاہرے کی مخالفت کا اعلان کیا۔
بلانکورکا کہنا تھا: ایسے مظاہرے درست نہیں جو سیکولرزم سے متصادم ہے اور اسلام فوبیا جیسے اصطلاحات غلط ہیں۔
فرنچ وزیر تعلیم نے حجاب کے حوالے سے بھی کہا تھا کہ حجاب قانون غلط نہیں تاہم حکومت کو اس کی روک تھام کے لیے مجبور کرنا مناسب نہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اتوار کو فرانس کے دارالحکومت میں مختلف تنظیموں اور میڈیا کی شرکت کے ساتھ اسلاموفوبیا کے خلاف مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے۔/