شام؛ «رقه» میں بم دھماکہ متعدد ہلاک و زخمی

IQNA

شام؛ «رقه» میں بم دھماکہ متعدد ہلاک و زخمی

8:02 - November 11, 2019
خبر کا کوڈ: 3506839
بین الاقوامی گروپ- گاڑی میں دھماکے سے ۲۲ افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

ایکنا نیوز- اسپوٹنیک نیوز کے مطابق رقہ شہر کے شمال میں واقع علاقے سلوک میں ایک گاڑی میں دھماکے سے پانچ شہری ہلاک جبکہ سترہ دیگر زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں اکثر کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔

 

شامی شہر رقہ کے علاقے سلوک میں دھماکہ اتوار کو ہوا جسمیں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

 

شام کے شہر تل ابیض میں بھی ایک گاڑی میں دھماکہ ہوا ہے جسمیں آٹھ افراد ہلاک اور بیس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔/

3856119

نظرات بینندگان
captcha