مذہبی انتہا پسندی عروج پر

IQNA

مذہبی انتہا پسندی عروج پر

15:19 - March 26, 2021
خبر کا کوڈ: 3509059
شورکوٹ میں سرعام شیعہ جوان کو قتل کردیا گیا

شورکوٹ، کالعدم تکفیری تنظیم کے دہشتگرد نے دن دیہاڑے شیعہ نوجوان کو کلہاڑی کے وار کرکے شہید کردیا۔

 

شورکوٹ کے نواحی علاقے میرک سیال میں محلہ قریشیاں والا کے رہائشی تقی عباس شاہ کو قائم بھروانہ کے قریب دن دیہاڑے مبینہ طور پر کالعدم وہابی کے دہشتگرد لیاقت عرف بھولی نے کلہاڑی کے پے در پے وار کرکے شہید کر دیا، بھرے مجمعے میں ہونے والے قتل کے اس لرزہ خیز واقعہ نے انسانیت کا سر شرم سے جھکا دیا۔ تفصیل کے مطابق ایک سال قبل محلہ قریشیاں کے رہائشی تقی عباس شاہ قریشی پر جھوٹا گستاخی صحابہ کا مقدمہ درج کرایا گیا، جس کے بعد پولیس نے اُسے چار ماہ بعد رہا کر دیا، رہائی کے بعد کالعدم عناصر کی جانب سے مقتول کو مسلسل قتل کی دھمکیاں ملتی رہیں، جبکہ گذشتہ روز کالعدم تکفیری تنظیم کے دہشتگرد لیاقت عرف بھولی نے قائم بھروانہ کے قریب مقتول کو دن دیہاڑے کلہاڑیوں کے وار کرکے شہید کر دیا گیا، جبکہ اہل علاقہ کی بڑی تعداد خاموش تماشائی بنی رہی۔

مذہبی انتہا پسندی عروج پر

اطلاعات کے مطابق دہشتگرد لیاقت عرف بھولی اس وقت پولیس کی حراست میں ہے۔

ایک طرف جہاں پاکستان گرے لسٹ میں موجود ہے وہاں پر اس طرح کے واقعات کا سرعام ہونا لمحہ فکریہ ہے کہ توہین صحابہ کے الزام لگا کر جس کو چاہے جیسے چاہے سرعام قتل کرے اور لوگ خاموش دیکھتے رہیں۔

نظرات بینندگان
captcha