انڈیانا یونیورسٹی امریکہ کی افطار پارٹی میں اسلام کا تعارف

IQNA

انڈیانا یونیورسٹی امریکہ کی افطار پارٹی میں اسلام کا تعارف

9:05 - April 16, 2021
خبر کا کوڈ: 3509146
تہران(ایکنا) انڈیانا یونیورسٹی کی مسلم انجمن افطار پارٹی میں اسلام و رمضان سے لوگوں کو متعارف کرانے کی کاوش کررہی ہے۔

اباوٹ اسلام نیوز کے مطابق انڈیانا یونیورسٹی کی تازہ بنائی گئی مسلم انجمن (Trine) نے افطار پارٹی کا اہتمام کیا ہے جس میں طلبا اور اساتذہ شرکت کرتے ہیں۔

 

بایولوجیک انجنیرنگ کے طالب علم اور انجمن کے سربراہ حمزه طارق نے تقریب سے خطاب میں کہا: رمضان المبارک کا مہینہ فکر کرنے کا مہینہ ہے جسمیں ۱,۶ ارب مسلمان طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک کھانے پینے سے پرہیز کرتے ہیں۔

 

طارق کا مزید کہنا تھا: اس مہینے میں صرف بھوک پیاس ہی نہیں بلکہ غیبت و جھوٹ سے پرہیز بھی لازمی ہے تاکہ ہم روحانی طور پر مضبوط بن سکے۔

 

اس مہینے میں خود کو تبدیل کرکے ایک بہتر شخص بننا ہوگا۔

 

افطار پارٹی میں طلبا اور اساتذہ شریک تھے تاہم کورونا کی وجہ سے شرکاء کی تعداد پچاس تک محدود کردی گیی ہے۔

 

مسلم انجمن نے رمضان المبارک کی ہسٹری کے حوالے سے بھی آگاہی دی۔

 

کمپوٹر سائنس کے طالبعلم عبدالرحمن عجبنور نے تقریب سے خطاب میں کہا: روزہ سے فقیر اور بھوکوں کے درد کا احساس ہوتا ہے اور ہم میں بخشش اور خیرخواہی کے جذبات ابھرتے ہیں۔

 

طارق کا کہنا تھا: ہم چاہتے ہیں  کہ غیر مسلم طلبا اسلام کی حقیقت سے آگاہ ہوجائے اور مسلم طلبا گھر کے ماحول کا احساس کریں۔

 

تقریب میں حمزه طارق نے تلاوت بھی کی جبکہ نماز کے بعد افطاری کا اہتمام کیا گیا تھا۔/

3964834

نظرات بینندگان
captcha