زیادہ استعمال ہونے والے قرآنی ایپلیکیشن‌

IQNA

زیادہ استعمال ہونے والے قرآنی ایپلیکیشن‌

10:10 - April 17, 2021
خبر کا کوڈ: 3509149
تہران(ایکنا) رمضان کے موقع پر زیادہ استعمال ہونے والے قرآنی ایپ کا تعارف کرایا گیا ہے۔

الجزیره کے مطابق کورونا بحران میں رمضان المبارک شروع ہوچکا ہے اور اکثر مسلمان گھروں میں عبادات پر اکتفا کررہے ہیں۔

 

الجزیره نے اس موقع پر زیادہ استعمال ہونے والے قرآنی ایپ کا تعارف کرایا ہے۔

 

انڈرویڈ موبایل کے لیے ایپ بنام «آیات» کے نام سے بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے جس میں قرآن کے حوالے سے تمام ضروری چیزیں موجود ہیں۔

اس ایپ میں دنیا کے معروف قرآء کی آواز میں تلاوت موجود ہے جبکہ تلاوت کے ہمراہ تفسیر، سادہ اور واضح انداز میں بیان کیا گیا ہے جبکہ ایپ کے زریعے سے حفظ بھی ممکن ہے اور ایپ کو مفت ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

زیادہ استعمال ہونے والے قرآنی ایپلیکیشن‌

انٹرنیٹ کے بغیر استعمال ہونے والے قرآنی ایپ

اگرآپ چاہتے ہیں کہ قرآن مجید کا مطالعہ آسانی سے کریں اور آنکھ پر دباو بھی نہ پڑیں تو پھر ابھی  «القرآن كامل بغیر انٹرنیٹ» ڈاونلوڈ کریں۔

اس ایپ کو آپ کھولیں گے تو شروع میں سورہ فاتحہ سامنے ہوگا اور اس میں اس سورت کے شان نزول، تعداد آیات اور دیگر معلومات نظر آئیگا۔

انٹر نیٹ کے بغیر کم سایز کا یہ قرآن سمارٹ موبایل کے لیے بہترین ہے اور سادہ استعمال اس کی دیگر خصوصیات میں شامل ہے۔

زیادہ استعمال ہونے والے قرآنی ایپلیکیشن‌

القرآن العظيم

«القرآن العظيم» ایپ میں پانچ دیگر تفسیر کی کتاب شامل ہیں جنمیں المختصر في التفسير، التفسير الميسر، تفسير السعدي، تفسير الطبري، اور تفسير ابن كثير قابل ذکر ہے جبکہ اس میں  اسباب نزول آیات، تدبر  آیات، اعراب قرآن، معانی غریب قرآن، احکام قرآن اور فضائل سوره‌ه شامل ہے۔

اس پروگرام کوانگریزی، فرنچ، اسپینش وغیرہ میں ترجمہ کیا گیا ہے جہاں ایک ہزار سے زاید موضوعات عقاید، عبادات، معاملات، آداب اور داستان وغیرہ شامل ہیں۔

زیادہ استعمال ہونے والے قرآنی ایپلیکیشن‌

قرآن بمع ترجمہ

یہ ایپ آسانی سے قابل استفادہ ہے جسمیں آپ کتاب «التفسیر المعین للواعظین والمتعظین» بقلم شیخ محمد هویدی تفسیر کے ہمراہ

اور تفسیر المیزان، تقریب القرآن الی الاذهان، مجمع البیان فی تفسیر القرآن، تفسیر نور الثقلین اور دیگر تفاسیر موجود ہے۔

اس پروگرام کے زریعے سے آپ نماز کے اوقات سے خودبخود آگاہ ہوسکتے ہیں اور مقررہ وقت پر اذان کی آواز آپ کو باخبر کرے گی جبکہ درست اوقات، قبلہ کی سمت اور اسلامی کلینڈر کی سہولیات موجود ہیں۔/

3964433

نظرات بینندگان
captcha