معاشرے کے زوال کے پیچھے ظالم قیادت اور طاغوتی نظام کا ہاتھ سب سے زیادہ نمایاں ہے:علامہ ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی ۔

IQNA

معاشرے کے زوال کے پیچھے ظالم قیادت اور طاغوتی نظام کا ہاتھ سب سے زیادہ نمایاں ہے:علامہ ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی ۔

11:57 - April 17, 2021
خبر کا کوڈ: 3509154
عقیدہ توحید میں انحراف سے اخروی خسارے کے علاوہ انسان دنیوی خسارے سے بھی دوچار ہو جاتا ہے- ڈاکٹر جواد ہاشمی

 آن لائن بین الاقوامی قرآن و حدیث کانفرنس سے ایران اور پاکستان کے نامور علما اور دانشور نے خطاب کیا۔ علامہ ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی صاحب اور ڈاکٹر محمد جواد ھاشمی نے انقلاب اسلامی اور قرآن و حدیث کے موضوع پر تفصیلی گفتگو کی۔

اس اہم انٹرنیشنل نشست کی میزبانی حجہ الاسلام ڈاکٹر محمد عسکری ممتاز نے انجام دی۔

جامعہ المصطفی العامیہ کا استاد اور اسلامی اسکالر علامہ ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید بہت سارے ایسے عوامل کی نشاندہی کرتا ہے جو نہ فقط معاشرے کے زوال کے اسباب بنتے ہیں بلکہ پورےمعاشرے اور سماج کی نابودی اور ہلاکت کے سبب بھی ہیں ۔

یہ عوامل ثقافتی؛سیاسی اور اقتصادی جہتوں سے قابل توجہ ہے ۔ان میں سے ہر ایک کی کئی شاخیں ہیں۔کسی بھی معاشرے کو زوال سے بچنے کے لیے ان عوامل کی نشاندہی کرنا ضروری ہے اور اسی حقیقت کے پیش نظر قرآن مجید ان عوامل کا تذکرہ کرتا ہے تاکہ انسانی معاشرہ اپنے آپ کو بچا سکے اور تکامل کی طرف بڑھ سکے۔

اس نشست کا دوسرا مقرر جامعہ کراچی کا اسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد جواد ھاشمی نے کہا:  عقیدہ توحید میں انحراف سے اخروی خسارے کے علاوہ انسان دنیوی خسارے سے بھی دوچار ہو جاتا ہے ۔۔۔ قرآن مجید میں گزشتہ اقوام کی ناکامیوں کے اہم ترین اسباب کے بیان کے دوران اللہ نے بارہا ان کے اعتقادی انحرافات کا تذکرہ فرمایا ہے۔۔۔ کیونکہ انسانی طرز زندگی کا تعین عقیدے اور افکار کی بنیاد پر ہوتا ہے لہذا جب عقیدے میں  بگاڑ اور خرابی پیدا ہو جائے تو عملی زندگی میں بھی خود بخود خرابی پیدا ہو جاتی ہے۔ ۔۔لہذا یہ بات واضح ہے کہ قرآنی طرز زندگی کی بنیاد صحیح عقائد پر استوار ہے۔

تیسرا مقرر جامعہ کراچی کا اسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی صاحب تھے جو ٹکنیکی مشکلات کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکے۔

معاشرے کے زوال کے پیچھے  ظالم قیادت اور طاغوتی نظام کا ہاتھ سب سے زیادہ نمایاں ہے:علامہ ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی ۔

نظرات بینندگان
captcha