یورپ کا تیسرا «تنزیل» سالانہ قرآنی مقابلہ ھمبرگ میں

IQNA

یورپ کا تیسرا «تنزیل» سالانہ قرآنی مقابلہ ھمبرگ میں

9:55 - April 18, 2021
خبر کا کوڈ: 3509157
تہران(ایکنا) اسلامی مرکز ھمبرگ کے قرآنی مرکز میں تنزیل قرآنی مقابلہ آن لاین منعقد ہوگا۔

اسلامی مرکز ھمبرگ کے دارلقرآن مرکز کے مطابق تیسرا سالانہ تنزیل قرآنی مقابلہ یورپ کی سطح پر دو گروپ میں منعقد ہوگا جسمیں سولہ سال سے کم اور سولہ سال سے زیادہ کے الگ کیٹگریز ہوں گے۔

 

سولہ سال سے کم عمر کے لیے تلاوت تقلیدی جبکہ ۱۶ سال سے زاید کے لیے تحقیقی تلاوت مقرر کی گیی ہے

جبکہ شرکت کے خواہشمند افراد ویڈیو فائل کی تلاوت پانچ مئی ۲۰۲۱ تک ارسال کرسکتے ہیں۔

 

سولہ سال سے کم عمر قاری (تلاوت تقلیدی) میں «مصطفی اسماعیل»، «عبدالباسط محمد عبدالصمد» اور «محمد صدیق منشاوی» کی تقلید میں ایڈریس   «http://www.haus-des-koran.de»، فیس ایڈریس «http://www.facebook.com/haus.des.koran» اور ٹیلی گرام ایڈرس «http://www.t.me/hausdeskoran»  پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

 

طلبا ان قاریوں کو انتخاب کرکے اسی انداز میں تلاوت کو ٹیلی گرام ایڈریس «QuranCompetition@» پر ارسال کرسکتے ہیں۔

 

سولہ سال سے زائد عمر کے قرآء تحقیقی تلاوت کی فائل  «QuranCompetition@» پر ارسال کرسکتے ہیں۔

 

تلاوت فارمیٹ کو MP۴ کے ساتھ نام ، لقب اور عمر و ایڈریس کے ساتھ بھیجنا ہوگا۔

 

تلاوت کو ماہرین اور  فیسبک و ٹیلی گرام چینل کے شرکاء کے ووٹ سے انتخاب کیا جائے گا جب کہ پوزیشن ہولڈرز کا انتخاب ۲۷ رمضان کو ہوگا۔

 

ایک ہی کیٹگری میں مساوی نمبر لینے کی صورت میں مذکورہ افراد کے درمیان فائنل راونڈ منعقد ہوگا۔

 

مهدی عادلی، جواد طریحی، مهدی سلطانی اور علی رمضانی ججز ہوں گے جبکہ تقلیدی تلاوت کے ہر کیٹگری میں پوزیشن ہولڈرز کو ۱۰۰ یورو جب کہ تحقیقی میں اول ۴۰۰ یورو،  دوم ۳۰۰ یورو اور سوم ۲۰۰ یورو کا حقدار ہوگا۔/

3965119

نظرات بینندگان
captcha