پاکستانی قاری کا شاندار کارنامہ + فلم

IQNA

پاکستانی قاری کا شاندار کارنامہ + فلم

8:55 - April 19, 2021
خبر کا کوڈ: 3509162
تہران(ایکنا) حسن علی کاسی نے دنیا کے بہترین قاریوں کا میدان مار لیا۔

الجزیرہ کے مطابق اکیس سالہ حسن علی کاسی نے دنیا کے بہترین قرآء کے  آن لائن مقابلوں میں خوبصورت تلاوت سے میدان مارلیا۔

 

مقابلوں میں دنیا کے پچیس ممالک شریک تھے جنکے درمیان سخت مقابلہ منعقد ہوا۔

 

حسن علی کاسی کا کہنا تھا: قاری کو تجوید پر عبور ہونا چاہیے اور ایک سانس میں کم از کم پچاس سیکنڈ سانس کو روکنا ہوگا۔

 

انکا کہنا تھا: خواہشمندوں کو تجوید پر عبور کے ساتھ عربی میں بات کرنی چاہیے حالانکہ یہ پاکستانی عوام جو اردو اسپیکنگ ہے انکے لیے مشکل ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ گلہ بہت حساس جگہ ہے اور قاری کو ٹھنڈے پانی اور بہت زیادہ چرب مرغن غذاوں سے پرہیز کرنا چاہیے ورنہ وہ تلاوت کے دوران متاثر ہوسکتے ہیں۔

 

حسن علی کاسی اسلام‌آباد کی اسلامی یونیورسٹی کا طالب علم ہے اور یوگا مشق بھی کرتا رہتا ہے جبکہ تلاوت بھی ریگولر کرتے ہیں۔/

ویڈیو کا کوڈ

3965515

نظرات بینندگان
captcha