وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا دورہ ایران، ایرانی صدر سے ملاقات

IQNA

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا دورہ ایران، ایرانی صدر سے ملاقات

9:54 - April 22, 2021
خبر کا کوڈ: 3509179
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ایران میں صدارتی محل آمد۔ صدارتی محل تشریف آوری پر وزیر خارجہ کا پرتپاک خیر مقدم

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات۔ ایران میں تعینات پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ اس ملاقات میں موجود تھے

وزیر خارجہ نے صدرِ پاکستان جناب ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے، صدر روحانی اور برادر ایرانی قوم کے لئے نیک تمناوں اور خیرسگالی کا پیغام پہنچایا

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستانی قیادت، کشمیری مسلمانوں کے نکتہ ء نظر کی مسلسل حمایت پر ایرانی سپریم لیڈر عزت مآب آیت اللہ سید علی خامنائی اور صدر روحانی کی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

وزیر خارجہ کی ایرانی صدر سے پاکستان اور ایران کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے مختلف طریقہ ہائے کار پر گفتگو بھی دیگر مصروفیات میں شامل ہے۔

انکا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں مشترک تاریخ، ثقافت، مذہب اور زبان پر مبنی خوشگوار قریبی اور مضبوط تعلقات استوار ہیں۔ ہم، وزیراعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں، برادر ملک ایران کے ساتھ، دو طرفہ تعلقات کے استحکام کے ساتھ، ساتھ، باہمی دلچسپی کے مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے لئے پرعزم ہے۔

 

صدر حسن روحانی نے ملاقات میں ایران کی جانب سے، تجارت، سرمایہ کاری، رابطوں کی استواری اور سرحدی انتظام(باڈر مینجمنٹ ) میں پاکستان کے ساتھ، دو طرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے ایرانی عزم کا اعادہ کیا۔

 

نظرات بینندگان
captcha