یمن کا «آرامکو» تنصیبات اور «ملک خالد» ائیرپورٹ پر حملہ

IQNA

یمن کا «آرامکو» تنصیبات اور «ملک خالد» ائیرپورٹ پر حملہ

9:47 - April 23, 2021
خبر کا کوڈ: 3509181
تہران(ایکنا) یمنی مسلح فورسز کے مطابق سعودی تیل ریفاینری «آرامکو» اور «ملک خالد» پر ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا۔

العالم کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان بریگیڈیر «یحیی سریع» نے «جازان» میں آرامکو تیل ریفاینری اور جنوبی شہر میں واقع «ملک خالد» ائیرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

 

یحیی سریع کے مطابق حملوں میں قاصف k2 ڈرون سے مذکورہ اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

 

یحی سریع کے مطابق سعودی الاینس حملوں کے جواب میں مذکورہ کارروائی کی گیی ہے۔

 

رائٹرز نے سعودی زرایع سے نقل کیا ہے کہ جنوبی عربستان میں ایک ڈرون کو سرنگون کردیا گیا ہے.

 

 

دوسری جانب سعودی الاینس نے مارب کے علاقے «صراوح» کو متعدد بار طیاروں سے بم باری کی ہے۔

 

بریگیڈیر «یحیی سریع» کے مطابق یمنی کمانڈر«صالح الصماد» کی تیسری برسی کے موقع پرشہید «صالح الصماد» کے نام سے بڑا آپریشن تیار ہے اور : «ہم انصارالله سربراہ کے حکم کے منتظر ہیں.

 

 

یمنی فورسز نے سعودی تجاوزات اور حملوں کے مقابلے میں سخت کارروائی شروع کی ہے.

 

انصاراللہ ترجمان محمد عبدالسلام کے مطابق سخت رد عمل ہی یمن جنگ کو روک سکتا ہے جو چھ سالوں سے سعودی الاینس کے ظلم کے ساتھ جاری ہے۔/

3966555

 

نظرات بینندگان
captcha