آیت الله سیستانی کے تاریخی فتوے سے عراق کو نجات ملی

IQNA

شیخ عبدالمهدی الکربلائی:

آیت الله سیستانی کے تاریخی فتوے سے عراق کو نجات ملی

10:24 - November 27, 2022
خبر کا کوڈ: 3513236
ایکنا تھران- آیت الله سیستانی کے نمایندے نے کربلا شهر میں خطبہ جمعہ سے خطاب میں کہا کہ آیت اللہ سیستانی کا فتوی باعث بنا کہ عراق دہشت گردی سے محفوظ بن جائے۔

ایکنا-  الفرات نیوز کے مطابق کربلا میں آیت اللہ سیستانی کے نمایندے شیخ عبدالمهدی الکربلائی نے خطبہ جمعہ میں آیت اللہ سیستانی کے فتوے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس فتوے سے عراق کی نجات یقینی بنی۔

الکربلایی کا کہنا تھا: آیت الله سیستانی کے فتوے اور عراقی جوانوں کی قربانیوں کا نتیجہ یہ نکلا کہ عراق دہشت گردوں کے چنگل سے نکل گیا۔

 

آیت الله سیستانی کے نمایندے نے قبائل کے تعاون کو بھی سراہا جنہوں نے سیکورٹی فورسز سے بھرپور تعاون کیا اور انکی جدوجہد کی وجہ سے داعش دوبارہ سر نہ اٹھا سکی۔

 

واضح رہے کہ تیرہ جون 2014 کو شیعہ مرجع تقلید آیت‌الله سیستانی نے فتوی دیا جس پر عراقی رضا کار فورس حشد الشعبی کا قیام عمل میں لایا جس میں جوانوں نے بھرپور حصہ لیا  اور مختلف اقوام اور قبائل سے لوگ داعش کے خلاف میدان میں اترے جنمیں شیعہ، سنی، ایزدی اور مسیحی شامل تھے اور انکی کاوشوں سے عراق داعش کے وجود سے پاک ہوا۔/

نظرات بینندگان
captcha