اسحاق؛ بنی اسرائیلی انبیاء کے جد امجد

IQNA

قرآنی شخصیات/ 17

اسحاق؛ بنی اسرائیلی انبیاء کے جد امجد

7:56 - November 28, 2022
خبر کا کوڈ: 3513241
اسحاق ابراهیم نبی (ع) کا دوسرا فرزند نامدار جو اسماعیل (ع) کے بعد نبی بنا. اسحاق بنی اسرائیل کا جد امجد ہے جو خدا کی جانب سے ابراهیم اور ساره کو دیا گیا۔

ایکنا- حضرت اسحاق خدا کا نبی اور حضرت ابراهیم(ع) کا دوسرا فرزند ارجمند ہے، انکی والدہ ماجدہ حضرت ساره ہے۔ فلسطین میں وہ حضرت اسماعیل کی پیدایش کے ۱۳ سال بعد پیدا ہوا اور اس وقت حضرت ابراهیم بیش کی عمر سو سال سے زاید اور والدہ کی عمر ۹۰ سال ہوچکی تھی۔

آیات قرآن کے مطابق انکی پیدایش کی خبر انکے والدین کو پہلے سے ملی:«وَامْرَأَتُهُ قَائِمَةٌ فَضَحِكَتْ فَبَشَّرْنَاهَا بِإِسْحَاقَ وَمِنْ وَرَاءِ إِسْحَاقَ يَعْقُوبَ: اس کی والدہ کھڑی تھی وہ ہنسی اور اس کے بعد ہم نے اسکو اسحاق اور اسحاق کے بعد یعقوب کی خوشخبری دی » (هود/ 71).

اسحاق اپنے بھائی حضرت اسماعیل کے بعد نبوت پر فایز ہوئے اور بنی اسرائیل کے دیگر انبیاء حضرت اسحاق کی نسل سے ہے سوائے آخری نبی حضرت محمد کے جو  نسل اسماعیل سے ہے۔

 

نبوت اسحاق سے متعلق قرآن میں آٹھ جگہوں پر بات ہوئی ہے جنمیں نبوت اسحاق، نزول کتاب آسمانی انکے بیٹوں کے لیے، اسحاق کو شریعت کی عطا، ان پر نزول وحی اور انکی امامت کی پیروی.

ان آیات میں اسحاق کی شریعت وہی انکے باپ ابراہیم کی شریعت ہےیعنی دین حنیف جس کی بنیاد توحید ہے۔

البتہ ان آیات میں ان پر نازل شدہ کتاب کی بات نہیں ہوئی ہے اور اسی طرح تاریخی کتب میں بھی ان پر نازل کتاب کا کوئی اشارہ نہیں ہوا ہے۔

دیگر خصوصیات میں حضرت اسحاق کے توحید پرستی، صالح ہونا، امام، اخلاص، طاقتور اور بابصیرت ہونے کی طرف قرآن میں اشارہ ہوا ہے۔

تورات میں ابراهیم کے فرزند کی قربانی کے واقعہ کو اسحاق سے نسبت دی گیی ہے اور یہودیوں کا عقیدہ ہے کہ خدا نے ابراہیم کو اسحاق کی قربانی کا حکم دیا تھا۔

 اسحاق نے چالیس سال کی عمر میں رفقه نامی خاتون سے شادی کی اور ان سے دو فرزند بنام عیص و یعقوب پیدا ہوئے۔

سفر پیدایش کتاب تورات میں کہا جاتا ہے کہ اسحاق(ع) عمر کے آخری حصے میں نابینا ہوگئے تھے اور انہوں نے  یعقوب(ع) کو وصی بنایا۔

بعض مفسرین اور مورخین کے مطابق حضرت اسحاق نے 160 سال عمر پائی اور بیت المقدس کے قریب شهر الخلیل میں سپردخاک کیے گیے۔/

نظرات بینندگان
captcha