گولکنڈہ میں تین روزہ سیرت النبی ایکسپو کا افتتاح

IQNA

گولکنڈہ میں تین روزہ سیرت النبی ایکسپو کا افتتاح

16:01 - November 28, 2022
خبر کا کوڈ: 3513246
ایکنا تھران- گولکنڈہ میں جاری تین روزہ سیرت ایکسپو کا حافظ رشاد الدین ناظم شہر جماعت اسلامی ہند ،حیدرآباد نے افتتاح کیا۔

ایکنا- ہندوستان اردو ٹایمز کے مطابق گولکنڈہ میں جاری تین روزہ سیرت ﷺ ایکسپو کا افتتاح ہوچکا ہے۔ یہ ایکسپو الامین اسکول ،ریتی گلی گولکنڈہ میں منعقد کی جارہی ہے۔  حافظ رشادالدین نے اپنے خطاب میں کہاکہ سیرت النبی ؐ کوکئی طریقہ سے ہم عوام کے سامنے پیش کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تقاریر، سیرت النبی صلعم پر مقابلے جات اور ایکسپو وغیرہ رکھتے ہوئے لوگوں کورسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات سے واقف کروایاجاسکتا ہے۔

 

قاری سید متین علی شاہ قادری (خطیب قطب شاہی عید گاہ گولکنڈہ وبانی مدرسہ رحمت العلوم) نے ایکسپو کے انعقاد پر ذمہ دارو ں کومبارک باد دی اورکہا کہ اس طرح کے ایکسپو سے ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کو عام لوگوں تک پہنچاسکتے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ بہترین انداز میں ایکسپو کے انعقاد پرذمہ داروں کومبارک با ددی۔ سید سلطان محی الدین نے افتتاحی کلمات ادا کئے۔ یحییٰ بن حسن ، ناصرالدین ، ندیم الدین، صبورعبداللہ ، ادریس الدین، معراج محمدخان، عبدالسبحان نے انتظامات میں حصہ لیا۔

 

اس موقع پر ریاض علی خان اور سید شاہ علی حسینی (بانی الامین اسکول ) موجود تھے۔ کنوینر ایکسپو محمدمنیر نے انتظامات پر تمام افراد کاشکریہ ادا کیا جنہوں نے اس ایکسپو کو کامیاب بنانے میں تعاون کیا۔ انہوں نے والدین پرزوردیا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ اس معلوماتی سیرت النبی صلعم ایکسپو میں شرکت کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات سے اپنے خاندان کوواقف کروائیں۔ یہ ایکسپو پیر کو بھی صبح دس تا 5بجے شام تک الامین اسکول گولکنڈہ میں جاری رہے گی۔

 

 

نظرات بینندگان
captcha