بقائے باہمی کے لیے ملایشیاء کے اسلامی مرکز کی کاوش

IQNA

بقائے باہمی کے لیے ملایشیاء کے اسلامی مرکز کی کاوش

9:09 - November 30, 2022
خبر کا کوڈ: 3513261
ایکنا تھران- ملایشیاء کے صوبہ ساراواک میں اسلامی ادارے کے تعاون سے مختلف مذاہب کے مراکز اور عبادت گاہوں کے دورے کے پروگرام بنایا گیا ہے.

ایکنا-  اسٹار نیوز کے مطابق ہدایہ مرکز ایک غیر سرکاری ادارہ ہے جو ساراواک صوبے میں سرگرم ہے جنکی کوشش سے بقائے باہمی اور یکجہتی کے لیے دیگر مذاہب کے عبادت گاہوں کے دورے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔

ہدایہ مرکز کے مشیر نشیطه عبدالله کا کہنا تھا کہ ہمارا ادارہ سال 2005 سے امدادی کام کررہا ہے اور اس حوالے سے یکجہتی کی کوشش بھی کررہا ہے۔

معبد Sibu Tua Pek Kong  کے دورے کے بعد انکا کہنا تھا: سیبو میں مختلف مذاہب کے لوگ موجود ہیں اور ہم ان کے عبادت گاہوں کا دورہ  کررہے ہیں ان میں عیسائی اور بدھ مذاہب کے مراکز شامل ہیں۔

 

عبدالله کا کہنا تھا: پہلی بار ایسا ہورہا ہے اور امید ہے کہ ان دوروں سے ایکدوسرے کو درک کرنے کا موقع ملیں گے۔

سال 2020 کے سروے کے مطابق ملایشیاء میں 64 فیصد آبادی مسلمان ہے جبکہ بودیسم 18.7 اور 9.1 عیسائی، 6.1 ہندو اور 2.7 آبادی دیگر اقلیتوں کے لوگ ہیں۔

ساراواک ریاست کے علاوہ  پنانگ اور فیڈرل کوالالمپور میں اقلیتوں کی بڑی تعداد آباد ہے۔/

 

4103235

نظرات بینندگان
captcha