ملایشیاء؛ فرسودہ قرآن کے لیے خصوصی اہتمام کی کاوش

IQNA

ملایشیاء؛ فرسودہ قرآن کے لیے خصوصی اہتمام کی کاوش

7:08 - December 03, 2022
خبر کا کوڈ: 3513274
ایکنا تھران- اداره امور اسلامی ملایشیاء (جاوی) میں فرسودہ قرآنی نسخوں کو درست طریقے سے ری سائیکل کرنے کا خصوصی مرکز قایم کیا جارہا ہے۔

ایکنا نے برناما نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مذکورہ پروگرام کے ڈائریکٹر محمد عجیب اسماعیل کا کہنا تھا: فرسودہ قرآنی کو ٹھکانے لگانے  کے لیے کوالالمپور کے روضہ السکینہ علاقے میں مرکز بنایا جارہا ہے جہاں ایک دن میں ایک سو پچاس کیلو گرام قرآنی صحفوں کو ری سائیکل کیا جارہا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: اس مرکز کے ایجاد سے فرسودہ نسخوں کو  جدید ٹیکنالوجیز سے ری سائیکل کرنے کا بہترین نظام بنایا جاسکتا ہے۔

انکا کہنا تھا: اس وقت مرکز میں ایک اہم حصہ مکمل ہوچکا ہے جب کہ باقی حصے کے لیے فنڈ جاری کرنے کے انتظار میں ہے۔

 

اس سے پہلے مجموعی طور پر چھ ٹن سے زائد قرآنی فرسودہ نسخے کلنگ سمندر کے اطراف میں دریا برد کردیا گیا۔

محمد عجیب کے مطابق ان نسخوں کے ضائع کرنے سے ہزاروں کیلو گرام راکھ جمع ہوجاتا ہے ۔

مذکورہ پروجیکٹ ماحولیات، وزارت داخلہ، وزارت توسعہ و ترقی جاکیم، اسلامی کونسل اور مذہبی اداروں کے تعاون اور نظارت کے ساتھ انجام دیا جاتا ہے۔/

4103934

نظرات بینندگان
captcha