ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق کوالا لمپور کی مساجد کے طرز تعمیر ہر دیکھنے والوں کو متوجہ کرتے ہیں اور یہ مساجد نہ صرف مسلمانوں بلکہ تمام دیکھنے والوں کے لیے پرکشش ہیں اور ان کی وجہ سے بڑی تعداد میں دنیا بھر سے سیاح یہاں کا رخ کرتے ہیں اور یہ مساجد خوبصورت طرز تعمیر کے ساتھ ماحول دوست بھی ہیں۔
.
سلور اور تیرتی مسجد «توانکو میزان زینالعابدین» جسکو «آئرن مسجد» کے نام سے بھی جانی جاتی ہے سال 2004 کو پوٹرا جایا کے جھیل پر تعمیر کی گیی جو جرمن اور چینی طرز معماری کا نمونہ ہے اور سال 2009 میں اس مسجد کا افتتاح کیا گیا، جھیل پر واقع اس مسجد کا منفرد منظر ہے اور غروب کے وقت پانی پر اس کا سلور کلر جاذب نظر ہے۔
اس مسجد کی ساخت میں مینار شامل نہیں جبکہ کے آئرن مسجد میں ساٹھ ٹن فولاد استعمال ہوا ہے۔
مسجد کی اندورنی تعمیرکاری میں سنگ مرمر، کاشی اور دیگر قیمتی پتھروں کا بے تحاشا استعمال ہوا ہے۔
مسجد توانکو میزان زینالعابدین کی ایک اور عمدہ خوبصورتی شیشے سے بنی دیوار ہے جس کی بلندی تیرہ میٹر ہے اور اس پر سورہ بقرہ کی دو آیات درج شدہ ہیں اور اسی طرح سورہ ابراہیم کی بعض آیات تحریر کی گیی ہیں اور جب اس شیشے کی دیوار پر روشنی پڑتی ہے تو رنگ برنگ جلوے نمایاں ہوتے ہیں۔
مسجد کے اندر دیگر حصے پر اسماء حسنی کی خطاطی کی گیی ہےاور مرکزی دروازے پر سورہ اسراء کی آیت اسی ہر داخل ہونے والے کی توجہ اپنی جانب کھینچتی ہے۔/