دیار وحی کا سفر ہر مسلمان کو کرنا چاہیے+ ویڈیو، تصاویر

IQNA

قاری سید انور الحسن ایکنا سے:

دیار وحی کا سفر ہر مسلمان کو کرنا چاہیے+ ویڈیو، تصاویر

7:59 - December 19, 2022
خبر کا کوڈ: 3513386
ایکنا تھران- کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے قاری انور ہاشمی نے حج اور مسجد النبی کی زیارات کو یادگار ترین لمحات قرار دیا۔

بلوچستان کے صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے قاری سید انور الحسن جو قاری انور ہاشمی کے نام سے جانا جاتا ہے، قاری انور ہاشمی ملکی اور غیر ملکی سطح پر متعدد مقابلوں میں ملک اور صوبے کا نام روشن کرچکا ہے اور گذشتہ سال سحر ٹی وی کے بین الاقوامی مقابلوں میں وہ پاکستان کی جانب سے ٹاپ پوزیشن کے ساتھ عالمی سطح پر ملک کا نام بلند کرچکا ہے۔

 

جوان پاکستان اہل تشیع  قاری ایرانی اساتذہ سے بھی فن تلاوت میں مہارت کے لیے کسب فیض کرچکے ہیں اور گذشتہ سالوں ایران میں زیارات کی سعادت حاصل کرچا ہے۔

 

دیار وحی کا سفر ہر مسلمان کو کرنا چاہیے

 

 قاری انور ہاشمی ان دنوں عمرہ کی سعادت کے لیے سرزمین وحی مکہ مکرمہ میں موجود ہے جہاں انکی مختلف تلاوت کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے ، ایکنا نیوز سے گفتگو میں قاری انور ہاشمی نے خانہ کعبہ اور دیار النبی کی زیارت کو انوکھا، دلچسپ اور خوبصورت ترین سفر قرار دیتے ہویے کہا کہ انسان یہاں آکر یہی کہتا ہے کہ کاش سارے مسلمانوں کو یہ سعادت مل جائے۔

 

دیار وحی کا سفر ہر مسلمان کو کرنا چاہیے

 

قاری انور ہاشمی نے فرقوں کی تفریق اور اختلاف سے پاک ماحول میں ایک ساتھ رب کی بارگاہ میں سجدہ اور حاضری کو یادگار اور خوبصورترین لمحات قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی لذت اور سعادت کے لیے ہر انسان اور مسلمان کو کوشش کرنی چاہیے ۔

 

ویڈیو کا کوڈ

 

قاری انور نے ایکنا نیوز کے رابطے کا شکریہ ادا کیا اور دعا کی کہ آپ لوگوں کو بھی اس سعادت کا موقع ملے اور اس مقدس مقام کی زیارت کا شرف ملے جہاں خدا کے فرشتوں کے نزول کا مقام ہے۔

 

ویڈیو کا کوڈ
نظرات بینندگان
captcha