مسلمانوں کے مقابل عہد شکنی سوره «حَشر» کے رو سے

IQNA

قرآنی سورے / 59

مسلمانوں کے مقابل عہد شکنی سوره «حَشر» کے رو سے

9:20 - January 30, 2023
خبر کا کوڈ: 3513690
ایکنا تھران- شهر مدینه میں ہجرت کے بعد عصر رسول اسلام(ص) میں یہودیوں نے عہد کیا کہ وہ جنگ میں مخالفین کا ساتھ نہ دیں گے مگر وعدہ خلاف کی اور پھر یہاں سے نکال دیا گیا۔

ایکنا نیوز- قرآن کریم کا انسٹھواں سورہ «حَشْر» کے نام سے ہے اور اس سورہ میں  24 آیات ہیں جو قرآن کے چھبیسویں پارے میں موجود ہیں، سورہ حشر مدنی سورہ ہے اور ترتیب نزول کے حوالے سے یہ قرآن کا ایک سوایک نمبر آتا ہے جو قلب رسول اسلام(ص) پر اترا ہے۔

«حشر» کا معنی جمع کرنا اور نکالنے یا اخراج کرنے کے ساتھ کسی گروپ کو انکے گھروں سے تاکہ وہ جنگ میں شرکت کرے، اور دوسری آیت میں یہودیوں کے قبیلہ بنی نضیر کو انکی سرزمین سے نکالنا ہے۔

«بنی‌نضیر» از ان یہودیوں میں شامل ہے جو رسول اسلام (ص) کے دور میں شهر مدینه میں آباد تھے. اس وقت بنی‌نضیر نے مسلمانوں سے عہد کیا کہ جنگ کی صورت میں وہ مسلمانوں کا ساتھ دیں گے مگر انہوں نے عہد شکنی کی جس پر رسول گرامی نے ان سے جنگ کی اور انکو شکست ہوئی اور وہ مدینہ سے نکال دیے گیے۔

 

اس سورے کے دیگر موضوعات میں خدا کے اچھے ناموں سے تعریف، جنگ کے احکام و قوانین، یہودیوں اور منافقوں کے خطرات، خدا کو فراموش کرنے اور سنگین نتائج، تمام مخلوقات کی تسبیح اور روح پر قرآن کے اثر کا ذکر ہے۔

سوره حشر کا آغاز خدا کی تعریف یعنی «‌سَبَّحَ لله» سے ہوتا ہے اور یہ موضؤعات میں داخلہ ہونے کا مقدمہ ہے اور تمام مخلوقات کی تسبیح اور رب کی تعریف کی بات ہوتی ہے۔

سورہ میں مسلمانوں اور عہد شکن یہودیوں میں جنگ اور مدینہ سے انکو نکال باہر کرنے کی بات ہوئی ہے، سورے کی آیات کے مطابق کسی کے تصور میں نہ تھا کہ مسلمان یہودیوں کو شکست دیکر انکو یہاں سے باہر نکال سکتے ہیں مگر خدا نے انکے دلوں میں خوف ڈالا اور انہوں نے اپنے ہاتھوں اپنے گھروں کو تباہ کیا۔

اس جنگ کے بہانے جو بغیر خون خرابے کے ختم ہوئی، مال غنیمت کی تقسیم کی بات ہوتی ہے اور اسی طرح منافقین کی سرزنش ہوتی ہے اور مسلمانوں کے ساتھ انکی خیانت پر اشارہ کیا جاتا ہے۔

ایک اور مختصر حصے میں قرآن کریم انسان کی باطنی پاکیزگی اور روح پر قرآن کے اثرات کی بات کرتا ہے اور آخر میں خدا کے جلال و جمال اور اسماء حسنی کی بات ہوتی ہے جس سے خدا کی شناخت میں مدد ملتی ہے۔/

نظرات بینندگان
captcha