رهبر انقلاب: ننھی پریوں ایسی زندگی گزاروں کہ دوسروں کے لیے مثال بنو

IQNA

«فرشتوں کاجشن» حسینیه امام خمینی(ره) میں

رهبر انقلاب: ننھی پریوں ایسی زندگی گزاروں کہ دوسروں کے لیے مثال بنو

7:57 - February 05, 2023
خبر کا کوڈ: 3513715
ایکنا تھران- حضرت آیت‌الله خامنه‌ای نے روحانیت سے بھری محفل «جشن فرشته‌» سے خطاب میں ننھی پریوں سے کہا کہ کہ اس طرح سے زندگی گزاریں کہ آپ دوسروں کے لیے مثال بنیں۔

ایکنا- دفتر آثار رھبری کے مطابق شب ولادت مولای متقیان امیرالمؤمنین علی (علیه‌السلام) کی مناسبت سے «فرشتوں کاجشن» کے عنوان سے سینکڑوں نو بالغ بچیوں کی محفل تھران کے حسینیہ امام خمینی میں منعقد ہوئی جہاں بچیوں نے رہبر انقلاب کی امامت میں نماز مغرب و عشا ادا کی۔

اس روحانی محفل میں بچیوں نے بلوغت کے آغاز کے حوالے سے تقریب میں شرکت کیں۔

رهبر انقلاب اسلامی نے نو بالغ بچیوں کی محفل سے کہا: میری ننھی پریوں اور معصوم بچیوں بلوغت کا جشن واقعی ایک عید ہے کیونکہ اب سے خدا آپ لوگوں سے بات کرتا ہے، میری بچیوں آپ ایسی ذمہ داری کے ساتھ زندگی گزاریں کہ واقعی میں خدا  کی بندگی کا حق ادا کریں۔

 

انہوں نے مزید کہا: جشن تکلیف یا بلوغت کا جشن یعنی اب آپ بچے نہیں بلکہ نوجوان اور ذمہ دار بن چکے ہیں آپ دوسروں کے لیے ایک نمونہ بنے اور دوسروں کی رہنمائی کریں۔

رهبر انقلاب اسلامی نے ایران کی تاریخ میں نامور خواتین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آج ہماری ذمہ دار خواتین مختلف شعبوں میں باعث فخر ہیں آپ لوگ بھی کوشش کیجیے تعلیم و تربیت سے ملک کے لیے باعث افتخار بنیں۔/

 

4119485

نظرات بینندگان
captcha