ایکنا- خبررساں ادارے Asia Plus Tajikistan کے مطابق سلیمان دولتزاده کا کہنا تھا: تاجیک حکام کا دورہ شیڈول ہوا ہے اور مسجد کا جلد افتتاح ہوگا۔
تاجیک حکام کے مطابق مذکورہ مسجد تاجیکستان کی سب سے بڑی مسجد شمار ہوتی ہے جس کا افتتاح بیس اگست کو متوقع ہے۔
یہ پروجیکٹ سو ملین ڈالر کا ہے جو تاجیک صدر امام علی رحمان کے کی نظارت کے ساتھ شروع ہوا ہے اور قطر اس پروجیکٹ کا ستر فیصد خرچہ عطا کرے گا۔
جامع مسجد دوشنبہ بارہ ایکڑ پر واقع ہے اور اس میں نماز کے لیے ہال کے علاوہ لائبریری، سیمینار ہال اور میوزیم وغیرہ بھی موجود ہے اور مسجد میں ایک لاکھ بیس ہزار نمازی عبادت کرسکتے ہیں۔
تاجیکستان میں بیس ہزار کے قریب مساجد آباد ہیں جنمیں بعض بہت تاریخی مساجد ہیں اور اس ملک کی 98 فیصد آبادی مسلمانوں کی ہے۔/
4119577