حیدرالعبادی کے حکم پر؛ عوامی رضاکار تنظیم سرکاری فورس کا حصہ قرار

IQNA

حیدرالعبادی کے حکم پر؛ عوامی رضاکار تنظیم سرکاری فورس کا حصہ قرار

9:08 - March 10, 2018
خبر کا کوڈ: 3504304
بین الاقوامی گروپ ـ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے رضاکارمسلح فورس کو رسمی طور پر سرکاری سیکورٹی اداروں سے الحاق کا حکم جاری کردیا

حیدرالعبادی کے حکم پر؛عوامی رضاکار فورس سرکاری فورس کا حصہ قرار

بین الاقوامی گروپ:نیوز ایجنسی روسیا الیوم کے مطابق عراقی وزیر اعظم کے حکم پر رضاکار فورس حشد الشعبی عراق کی سرکاری سیکورٹی فورس میں شامل کردیا گیا ہے اور انکو باقاعدہ  طور پر حکومت تنخواہ جاری کرے گی۔

 

اس حکمنامے کے بعد رضاکار فورسز کے اہلکار فوجی تعلیمی اداروں اور کیڈیٹس کالجز میں داخلہ لے سکیں گے۔

 

عراقی پارلیمنٹ میں سال ۲۰۱۶ کو ایک قانون میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اس فورس کو برراہ راست وزیراعظم زیرنگرانی سرکاری فورس کا حصہ تسلیم کیا جائے۔

 

عراقی رضا کار فورس«الحشد الشعبی» سال ۲۰۱۴ میں داعش کے عراق پر قبضے کے بعد سے مرجع تقلید آیت‌الله العظمی سیستانی کے حکم پر تشکیل دیا گیا اور انہوں نے داعش کی شکست میں اہم ترین کردار ادا کیا۔/

3698251

نظرات بینندگان
captcha