ایکنا نیوز- خبررساں ادارے سبق نیوز کے مطابق ادارہ تبلیغات کے زیراہتمام مسجد الحرام میں قرآنی طلبا کاسالانہ امتحان منعقد کیا گیا ۔
ادارے کے ڈایکرٹر شیخ خالد الحارثی کا کہنا تھا: ۶۰ اساتذہ مقابلوں میں شریک تھے جبکہ بیس کمیٹیوں کے زیراہتمام امتحانات منعقد کیے گیے۔
انکا کہنا تھا کہ امتحانات میں ۳۰۰ طلبا شریک تھے اور اگلے مرحلے میں جانے کے لیے یہ امتحان طلبا کے لیے لازمی ہے اور مزید دو مرحلے ابھی باقی ہیں۔
امتحانات میں مسجد الحرام کے چند مؤذن بھی ججز کمیٹی میں شامل تھے۔/