آن لاین سسٹم پر تربیت دینے کا سلسلہ عشرہ انقلاب تک شروع ہوگا

IQNA

محمدحسین حسنی:

آن لاین سسٹم پر تربیت دینے کا سلسلہ عشرہ انقلاب تک شروع ہوگا

7:03 - November 14, 2022
خبر کا کوڈ: 3513126
ایکنا سربراہ کا کہنا تھا کہ کوشش ہے الیکڑونک سسٹم (lms) عشرہ انقلاب تک فعال ہو تاکہ تربیت دینے کا سلسلہ بہتر بنایا جاسکے۔

ایکنا نیوز کے مطابق ریڈیو افق پر ڈائریکٹر جنرل ایکنا اور یونیورسٹی طلبا قرآنی فاونڈیشن کے سربراہ محمدحسین حسنی کی ایکنا بارے سرگرمیوں کے حوالے سے گفتگو نشر ہوئی جسمیں ایکنا کی انیس سالہ کارکردگی رپورٹ پر روشنی ڈالی گئی۔

ایکنا ذمہ دار نے ریڈیو قرآن سے تعلقات کو قابل اطمینان قرار دیتے ہوئے کہا: انیس سال قبل ہماری سرگرمی کا آغاز ہوا اور اداروں کے مطابق قومی سطح پر ایک معتبرمیڈیا کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر بھی کارکردگی اطمینان بخش ہے جس کی بنا پر ایران اور دنیا میں ایک منفرد نیوز ایجنسی کی حیثت حاصل ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ایکنا میں روزانہ ۲۱ بین الاقوامی زبانوں میں مستقل طور پر خبریں شایع ہوتی ہیں جنمیں چینی، مالایا، بنگالی، اردو، پشتو، انگریزی، فرنچ، عربی، هوسایی اور سواحیلی وغیرہ شامل ہیں اور مغربی ایشیاء، مشرقی ایشیاء، مرکز ایشیاء۔ یورپ، افریقہ اور امریکہ تک ہماری نیوز کا دایرہ کار ہے۔

 

راه‌اندازی سامانه آموزش‌های الکترونیکی ایکنا تا دهه فجر + صوت

 

انکا کہنا تھا کہ اعزاز حاصل ہے کہ اکثریت والی آبادی کے لیے ہم نیوز چلاتے ہیں اور اس وقت دنیا کی مجموعی آبادی کی 70 فیصد لوگوں کے لیے ہم نیوز تیار کرتے ہیں۔

 

انہوں نے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں ایکنا نمایندوں کی شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہویے کہا کہ بین الاقوامی امور میں شرکت قیمتی ہے اور اسی اخراجات کی وجہ سے اکثر نیوز کی دست رسی مشکل ہے لہذا اس پر توجہ کی ضرورت ہے اور اگر ہم ایران کو عالمی سطح پر بہتر پیش کرنے کی کوشش میں ہیں تو ہمیں «میڈیا ڈپلومیسی» کو بہتر کرنی چاہیے۔

 

انکا کہنا تھا کہ تربیتی مواد اطلاع رسانی کے ہمراہ اہم شعبہ ہے اور ہماری کوشش ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اس پر کام کریں کیونکہ محرم، صفر اور رمضان میں کافی دروس بھی ہم نشر کرتے ہیں لہذا اس علمی تربیتی خزانے کو سامعین تک پہنچانے کی کوشش میں لگے ہویے ہیں اور یہ صرف فارسی زبان تک محدود نہیں۔

انکا کہنا تھا: رہبر انقلاب کی فرمودات کی روشنی میں "جھاد تبین" یا روشن انداز میں پیام انقلاب پہنچانے کے حوالے سے ہماری کاوش کا سلسلہ جاری ہے اور ہمارے اکثر مخاطبین خاص لوگ ہیں جن کے لیے معرفت سے لبریز مطالب پیش کیے جاتے ہیں جو ترجمہ شدہ انداز میں دنیا بھر میں مخاطبین  کے لیے پیش کیے جاتے ہیں اور اس کا سلسلہ اس سال سے شروع ہوچکا ہے اور اب تک چار ہزار معارف کا پیغام نشر ہوچکا ہے۔

 

حسنی کا آخر کہنا تھا: قرآنی انسائیکلوپیڈیا ایکنا اور مرکز تحقیقات و علوم کے درمیان کاوش سے تیار کیا جارہا ہے جو میڈیا سے تیار ہوگا جس کا مواد عامی آدمیوں کے لیے سادہ ہوگا۔/

 

4098866

نظرات بینندگان
captcha