انڈیا؛ نصاب میں اقبال لاهوری کے موضوعات کو حذف کرنے کی کوشش

IQNA

انڈیا؛ نصاب میں اقبال لاهوری کے موضوعات کو حذف کرنے کی کوشش

9:04 - May 30, 2023
خبر کا کوڈ: 3514393
ایکنا تھران: انڈین نصاب ماہرین یونیورسٹی نصاب میں شاعر مشرق سے متعلق موضوع کو کورس سے ہٹانے پر لگے ہویے ہیں۔

ایکنا نیوز- اقلام نیوز ویب سائٹ کے مطابق انڈیا میں ایک یونیورسٹٰی میں شاعر مشرق اقبال لاہوری سے متعلق درس کو کتاب میں سے حذف کرنے پر کام ہورہا ہے جو ایم اے میں پڑھایا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دھلی یونیورسٹی کے بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ پولٹیکل سائنس میں سے ایک چیپٹر کو حذف کیا جائے جس پر ایک پاکستان مخالف ہندو تنظیم زور دے رہی ہے۔

 

اقبال لاهوری جو قیام پاکستان سے قبل شاعری کی وجہ سے اس خطے کے محبوب شاعروں میں شمار ہوتا تھا جو برصغیر پر برطانوی استعمار کے مخالف تھے۔

 

یونیورسٹٰی بورڈ نے پاکستان مخالف شدت پسند طلبا تنظیم کی حمایت میں دعوی کیا ہے کہ طلبا کو ایسے کسی شخص کو نہیں پڑھنا چاہیے جو پاکستان کے قیام کے بانیوں میں شمار ہوتا ہے۔

 

اگرچه علامه اقبال لاهوری کے موضوع کو یونیورسٹٰی سے ختم کرنے کی حمایت میں اکثریتی فیصلہ آیا ہے تاہم یونیورسٹی ایگزیکٹیو کے فرمان تک اس پر عمل نہ ہوگا۔/

 

4144271

نظرات بینندگان
captcha