سوئیڈن میں «قرآن جلاوگے؛ مسجد بنائیں گے» مہم شروع

IQNA

سوئیڈن میں «قرآن جلاوگے؛ مسجد بنائیں گے» مہم شروع

5:10 - August 16, 2023
خبر کا کوڈ: 3514785
ایکنا تھران: سوئیڈن میں مسلم ایکٹویسٹوں نے توہین قرآن کے مقابل مہم شروع کی ہے جس کو اسکانڈیناوی ممالک میں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے اسٹیپ نیوز کے مطابق سوئیڈن میں قرآن سوزی واقعات کے بعد وہ بھی سرکاری سرپرستی میں یہ سلسلہ روکنے کا نام نہیں لے رہا ہے جس پر دنیا بھر کے مسلمان سخت غم و غصے میں ہیں۔

 

اس توہین آمیز اقدامات کے مقابلے میں سوئیڈن میں چند جوانوں نے مہم شروع کی ہے جس کا عنوان  «ہمارا حال اچھا ہے»، رکھا گیا ہے اور اس حؤالے سے ایک ویب سائٹ بنائی گیی ہے۔

 

مذکورہ مہم کے رکن خالد المصطفی،نے نیوز ایجنسی STEP  سے گفتگو میں کہا: کچھ جوانوں نے پروگرام   (Jamal.se) ٹیک ٹاک میں شروع کی اور اس توہین آمیز اقدام کے مقابلے کی تجویز دی اور کہ گیا کہ جتنے قرآن جلائیں گے اتنی مساجد ہم بنائیں گے۔

 

انکا کہنا تھا کہ مہم مسلم ممالک کے علما بالخصوص مسلم مبلغ عبدالله السویدی جو سوئیڈن میں قدیم بادشاہوں کے نواسوں میں شمار ہوتا ہے اور بیس سال پہلے مسلمان ہوچکا ہے انکی حمایت سے چلائی جارہی ہے۔

 

المصطفی نے کہا کہ مسلم تاجر حضرات بھی اس مہم میں ان جوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ اس مہم میں گیارہویں مسجد بنانے کے حوالے فنڈ ریزنگ شروع کردی گیی ہے۔

 

مہم کو اسکانڈیناوی ممالک میں چلائی جائے گی

المصطفی کا کہنا تھا کہ اس مہم کو اسکانڈ یناوی میں توسیع دی جارہی ہے اور ناروے، ڈنمارک اور فن لینڈ میں اس کو توسیع دی گیی ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ مذکورہ ممالک میں رہنے والے مسلمان اس مہم میں شامل ہونے کے حوالے سے شوق دکھا رہے ہیں۔

 

المصطفی کا سوئیڈن حکومت کے ردعمل بارے کہنا تھا کہ ہم اس ملک کے شہری ہیں اور ٹیکس دیتے ہیں اور قانون کے دائرے میں کام کرتے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ ہمارا حق ہے کہ ہم اسلامی مراکز بنائے اور اس کے لئے سوشل میڈیا میں فنڈ ریزنگ مہم شروع کرسکتے ہیں۔

 

المصطفی کا کہنا تھا: مہم میں سوئیڈش لوگ بھی شریک ہیں جب کہ صرف مسجد بنانا ہمارا ہدف نہیں بلکہ فلاحی کام بھی کریں گے۔/

 

4162721

نظرات بینندگان
captcha