قرآن، شر و خیر کے کاموں میں رہنما کتاب

IQNA

قرآن کیا ہے؟ / 24

قرآن، شر و خیر کے کاموں میں رہنما کتاب

5:05 - August 21, 2023
خبر کا کوڈ: 3514807
ایکنا تھران: شر و خیر کی شناسائی کا مسئلہ زندگی میں بہت اہم ہے اور حضرت آدم(ع) کے زمانے سے لیکر آج تک ہر انسان کو یہ مسئلہ درپیش رہا ہے۔

قرآن، شر و خیر کے کاموں میں رہنما کتاب

ایکنا نیوز- ایک اہم ترین مسئلہ جو روز ازل سے انسانوں کو درپیش رہا ہے وہ شر و خیر کا مسئلہ ہے، تمام فلاسفر اور متکلمین نے اس حوالے سے کاوش کی ہیں اور اس کے نتایج سے خدا کی معرفت تک پہنچے ہیں۔

خیر ان امور کو کہا جاتا ہے جس میں انسان کو مثبت نتیجہ ملتا ہے اور انکا مادی یا معنوی مشکل برطرف ہوجاتی ہے، تمام خیر کے امور جو خدا کی طرف سے انسان کو ملتا ہے  جیسے  (خدا کی طرف سے دل کو آرام) یا مادی خیر جو کسی انسان کی طرف سے ملتا ہے(مالی ضرورت) سب خدا کی رحمت کی طرف سے ہے. خیر جو انسان کی طرف سے کبھی انسان کو مل جاتا ہے وہ خدا کی طرف سے ہوتا ہے اگر خدا کی اجازت نہ ہوتی وہ انسان بھی ایسا نہیں کرتا۔

شر وہ امر ہے جو انسان کو منفی حؤالے سے ملتا ہے اور ان مسائل میں سے ہے جس کے سرچشمے پر کافی مباحثے ہوتے ہیں کہ اس کا سرچشمہ کہاں ہے؟

چونکہ خدا خیر محض ہے اور جو کرتا ہے وہ حکمت کی بنا پر ہوتا ہے پس شر کو خدا سے نسبت دینا علمی اور ایمانی حوالے سے درست نہیں۔

پس شرو خیر کی تعریف سے یہ نتیجہ ملتا ہے کہ یہ دو چیز کیا ہیں اور انکے فرق کو کیسے جان سکتے ہیں؟

امیرالمومنین امام علی(ع)  خطبه 167 نهج البلاغه میں اس سوال کو آسانی سے جواب دیتے ہوئے فرماتے ہیں: « انَّ اللَّهَ [تَعَالَى] سُبْحَانَهُ أَنْزَلَ كِتَاباً هَادِياً بَيَّنَ فِيهِ الْخَيْرَ وَ الشَّرَّ، فَخُذُوا نَهْجَ الْخَيْرِ تَهْتَدُوا وَ اصْدِفُوا عَنْ سَمْتِ الشَّرِّ تَقْصِدُو ؛ اللہ رب العزت فرماتا ہے، کتاب ہدایت نازل کی گئی جسمیں خیر و شر کی ہدایت ہے. پس خیر کی طرف جاو اور ہدایت پاو اور شر سے دوری کرو تاکہ راہ راست پر جا سکو۔/

نظرات بینندگان
captcha