ڈنمارک: قرآن‌سوزی پر پابندی لگا دیں گے

IQNA

ڈنمارک: قرآن‌سوزی پر پابندی لگا دیں گے

15:09 - August 26, 2023
خبر کا کوڈ: 3514839
ایکنا ڈنمارک: وزیر انصاف نے قران سوزی پر پابندی کا عندیہ دے دیا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے عرب‌نیوز کے مطابق ڈنمارک کے وزیر انصاف و قانون پیٹر هوملگارڈ نے جمعہ کو پریس کانفرنس سے خظاب میں کہا: جلد ایک قرارداد پیش کی جارہی ہے جس کے مطابق مذہبی مقدسات کی توہین پر پابندی عاید کی جائے گی۔

 انکا کہنا تھا: اس قانون کا مقصد توہین مقدسات اور قرآن سوزی جیسے اقدامات پرپابندی عاید کرنا ہے۔

 

مذکورہ اقدام ڈنمارک میں قرآن سوزی اور دنیا بھر میں شدید اعتراضات کے بعد اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے سوئیڈن اور ڈنمارک نے اعلان کیا تھا کہ عوامی مقامات پر قرآن سوزی کے اقدام پر پابندی پر غور کیا جارہا ہے۔

حالیہ ہفتوں میں ایران سمیت مختلف اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے  ڈنمارک اور سوئیڈن اقدام کی شدید مذمت کی تھی اور انکے سفیر کی طلبی ہوئی تھی۔/

 

4164854

 

نظرات بینندگان
captcha