سوئیڈن میں قرآن سوزی روکنے پر جھڑپ+ ویڈیو

IQNA

سوئیڈن میں قرآن سوزی روکنے پر جھڑپ+ ویڈیو

18:54 - September 06, 2023
خبر کا کوڈ: 3514905
ایکنا اسٹاک ہوم: سوئیڈن میں مسلسل قرآن سوزی کو روکنے پر پولیس اور مسلمان مظاہرین میں جھڑپوں کی اطلاعات ہیں.

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے اسکای نیوز کے مطابق سوئیڈن کے شھر مالمو میں قرآن سوزی پر پولیس اہلکاروں اور مسلمان مظاہرین میں جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

ایسوسیٹیڈ پریس کے مطابق جھڑپ مالمو شھر کے مہاجر نشین محلے میں ہوئے۔

قرآن سوزی پر مسلمان جوانوں نے سڑکوں پر ٹائر جلا کر سخت احتجاج کیا۔

پولیس کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے پتھراو کرکے گاڑیوں کے شیشوں کو توڑا  جب کہ پولیس نے اٹھارہ مظاہرین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

 

جھڑپوں کا آغاز اتوار سے ہوا ہے جب گستاخ قرآن سلوان مومیکا نے قرآن جلانے کی کوشش کی تو مسلمان جوانوں نے اسکو روکنے کی کوشش کی اور پھر رات بھر جھڑپوں کی اطلاعات تھیں۔/

 

ویڈیو کا کوڈ

 

 

4167001

نظرات بینندگان
captcha