حقانیت اهل بیت(ع) بارے امام رضا(ع) کی روش تبلیغ

IQNA

کربلا کے عالم ایکنا نیوز سے؛

حقانیت اهل بیت(ع) بارے امام رضا(ع) کی روش تبلیغ

7:33 - September 17, 2023
خبر کا کوڈ: 3514954
ایکنا تھران: سیدمحمد الموسوی نے امام رضا(ع) کی قرآنی دلائل اور اعلی اخلاق کو ترویج مکتب اہل بیت میں اہم عوامل قرار دیا۔

ایکنا نیوز- حجت‌الاسلام والمسلمین سید محمد الموسوی نے یوم شھادت امام رضا(ع) کے حوالے سے انکی سیرت اور شخصیت پر ایکنا نیوز سے گفتگو کی۔

انہوں نے مکتب اہل بیت کی ترویج میں سیرت امام رضا پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قرآن کی آیات کی تشریح سے مکتب کی ترویج میں انہوں نے اہم کارنامہ انجام دیا۔

.

گفتگو کا خلاصہ پیش خدمت ہے:

ایکنا _ ترویج مکتب اہل بیت میں سیرت امام رضا(ع) کو کیسے دیکھتے ہیں؟

امام(ع) نے کوشش کی کہ مامون کو قایل کرسکے کہ وہ خلافت و ولایت اہل بیت کو رسمی طور پر تسلیم کرلے، لہذا انکے خطبے، سکے پر ناموں کے اندراج اور اشعار کو دیکھ سکتے ہیں جو امام رضا کی کاوش کی دلیل ہیں، اسکے علاوہ مختلف مناظروں میں وہ مسلمانوں اور اہل بیت کی عظمت پیش کرتے ہیں۔

ایکنا _ آپ کی نظر میں دیگر مذاہب کے ساتھ امام رضا(ع) کا رویہ کیسا تھا؟

امام رضا(ع) نے قرآن کی پیروی اور آیات کی تشریح سے استفادے کے ساتھ انکی اپنی کتابوں سے بھی استفادہ کرتا ہے اور بڑے علما سے کھلے دل اور خوش اخلاقی سے مناظرے کرتے ہیں اور انکو دلائل کے ساتھ قایل کراتے ہیں۔

مامون کا ارادہ تھا کہ ایک مناظرے کی محفل میں مختلف علما کے ساتھ امام رضا کو مشکل میں ڈال دے تاہم امام نے علمی دلائل سے انکے نقشے کو ناکام بنایا اور قرآن کے علاوہ نایاب علوم کے ساتھ مخالفین کو شکست دی اور یہودی و عیسائی علما کو انکی اپنی کتابوں سے نبوت پر قایل کرانے میں کامیاب رہتے ہیں۔

ایکنا _ مخالفوں کے ساتھ امام رضا(ع) کا اخلاق اور رویہ کیسا تھا؟

«ابراهیم بن العباس الصولی» جو امام(ع) کے ہم عصر عالم تھے وہ آٹھویں امام حضرت ثامن‌الحجج(ع) کے حوالے سے لکھتا ہے: «میں نے کبھی نہیں دیکھا کہ امام رضا(ع) نے بات سے کسی کو رنجیدہ کیا ہو یا کسی کی بات کاٹی ہو یا کسی نے کوئی حاجت پیش کی ہو اور آپ نے انکار کیا ہو۔

ایکنا _  امام رضا(ع) کی اثبات امامت کے حوالے سے اهل بیت(ع)  بارے کیا روش تھی؟

 ثامن‌الحجج(ع) کی اہم ترین روش اس حوالے سے بعض آیات کی تفسیر کو قرار دیا جاسکتا ہے جس میں وہ اہل بیت کی برتری کو امامت کی دلیل کے ساتھ پیش کرتے ہیں۔ اس دورہ میں قرآن کی غلط تفسیر کا دور چل پڑا تھا تاہم امام نے درست تشریح سے ان غلط فہمیوں کو دور کیا اور انکے درست معانی پیش کیے۔/

 

4168791

نظرات بینندگان
captcha