ایرانی اور عراقی موکبوں کو حرم مقدس کے پرچم اور تبرکات کا تحفہ + ویڈیو

IQNA

ایرانی اور عراقی موکبوں کو حرم مقدس کے پرچم اور تبرکات کا تحفہ + ویڈیو

7:52 - September 17, 2023
خبر کا کوڈ: 3514958
ایکنا عراق: اربعین ایکٹویسٹوں کے ایک گروپ نے تین مقدس مزارات ، حرم امام رضا(ع)، حضرت معصومه(س) اور حضرت شاهچراغ(ع) کے تبرک شدہ علم کو قرآنی موکبوں کو تحفے میں پیش کیا۔

ایکنا نیوزکے مطابق اربعین کمیٹی کی جانب سے اس سال زائرین کے راستے میں ایک عظیم الشأن قرآنی کیمپ کا اہتمام کیا گیا تھا۔

اربعین جو تمام اقوام اور ممالک کی مشترکہ ایونٹ شمار کی جاتی ہے اس میں قرآن کریم کی مکمل حمایت کے ساتھ ان موکبوں و مزارت کے تبرک شدہ علم اور قرآنی نسخہ تحفے میں پیش کیا گیا۔

 

اسی حوالے سے اربعین ایکٹویسٹوں کے ایک گروپ کی جانب سے تین مقدس مزارات حرم امام رضا(ع)، حضرت معصومه(س) اور حضرت شاهچراغ(ع) سے تبرک شدہ علم کو عراق کے قرآنی موکب کو تحفے میں پیش کیا گیا.

 

اس اقدام کا مقصد عراق اور ایران  کے درمیان قرآنی اور ثقافتی تعلقات کو بڑھانا تھا۔

مذکور علم ایک طرح سے قرآنی پرچم ہے جس پر حضرت امام حسین(ع) اور زیارت عاشورا کے بعض جملے درج شدہ ہیں۔

اس اربعین کےد وران «لبیک یا قرآن» اور دیگر قرآنی ترانے بھی اربعین میں نجف کربلا کے راستے پڑھے گیے۔/

 

ویڈیو کا کوڈ

 

4169093

 

۔۔

نظرات بینندگان
captcha