سڈنی قرآنی مقابلوں کے اختتام پر نتایج کا اعلان + تصاویر و ویڈیو

IQNA

سڈنی قرآنی مقابلوں کے اختتام پر نتایج کا اعلان + تصاویر و ویڈیو

4:36 - September 20, 2023
خبر کا کوڈ: 3514980
ایکنا آسٹریلیا: سڈنی ثامن الائمه امام رضا(ع) کمپلیکس کے قرآنی مقابلوں کے اختتام پر انکے کامیاب قرآء کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔

ایکنا نیوز کے مطابق آسٹریلیا کے شھر سڈنی کے قرآنی مقابلوں میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے قرآء شریک تھے جنمیں عراق کے محمد تقی سعدی اور محمد علی سعودی نے اعلی مقامات حاصل کیے۔

پاکستان کی لاریب ملک، نے خواتین کے ترتیل مقابلوں میں پوزیشن حاصل کی۔

 مصطفی اشرفی، سربراہ ثامن الائمه امام رضا(ع) مرکز کا کہنا تھا کہ مذکورہ مقابلوں میں ٹاپ کرنے والے آسٹریلیا کی نمایندگی بین الاقوامی مقابلوں میں کریں گے۔

مذکورہ مقابلے  ثامن الائمه امام رضا(ع) کمپلیکس کے تعاون سے منعقد ہوتے ہیں جسمیں آسٹریلیا کے رہنے والے شوق سے حصہ لیتے ہیں۔

مقابلوں کے ججز میں استاد حاج حبيب الله رازبان- تجويد، حجت‌الإسلام حسين جواهری- صوت اور لحن میں شيخ مهدى كنعانی فرائض انجام دیں رہے تھے جب کہ سربراہی استاد مصطفی اشرفی کررہے تھے۔

مذکورہ قرآنی کمپلیکس کا قیام سال ۲۰۰۲ کو سڈنی میں عمل میں لایا گیا اور سال 2021 کو رسمی طور پر یہ آسٹریلیا میں رجسٹرڈ کیا گیا۔/

 

.

 

۔

ویڈیو کا کوڈ

 

4169767

نظرات بینندگان
captcha