قرآن میں علی بن ابی طالب(ع) کی شخصیت پر اشارے

IQNA

قرآنی شخصیات/ 50

قرآن میں علی بن ابی طالب(ع) کی شخصیت پر اشارے

4:37 - October 05, 2023
خبر کا کوڈ: 3515060
ایکنا تھران: علی بن ابی طالب (ع) پہلا مسلمان ہے جو اکثر واقعات میں رسول گرامی کے ہمراہ تھے اور بعض آیات میں انکی فداکاریوں پر اشارے موجود ہیں۔

علی بن ابی طالب (ع) پہلا امام اور شیعہ ہے وہ رسول گرامی (ص) کے چچا زاد اور داماد ہے اور غدیر خم کے میدان میں رسول اللہ (ص) نے انکو اپنا جانشین اور ولی مقرر کیا۔

علی (ع) جنکی تربیت حضرت محمد (ص) کے توسط سے ہوئی، انہوں نے رسول گرامی کے ساتھ تبلیغ کی اور تمام جنگوں میں رسول اکرم کے اہم ترین کمانڈر رہے اور ان کے سب سے با اعتماد ساتھیوں میں سرفہرست تھے۔

امام علی (ع) یہانتک رسول اسلام (ص) کے ہمراہ تھے کہ جب مشرکین نے طے کیا کہ  حضرت محمد (ص) کو قتل کریں تو امام علی (ع) اس رات رسول اسلام (ص) کے بستر پر انکی جگہ سوئے، اس پر قرآن نے اشارہ کیا کہ : « وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَشْرِي نَفْسَهُ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللَّهِ وَاللَّهُ رَءُوفٌ بِالْعِبَادِ:

اور لوگوں میں سے کچھ خدا کی رضا کے لیے اپنی جان سے گزر جاتے ہیں اور خدا مھربان ہے» (بقره/ 207).

امام علی (ع) کا نام برراہ راست قران میں نہیں آیا ہے مگر مفسرین کے مطابق کئی ایات میں  امام علی (ع) کی طرف اشارہ ہے جیسے ضرورت مندوں سے انکی مہربانی ہے جب وہ حالت نماز میں ایک فقیر کو انگھوٹی بخشتا ہے تو قرآن میں آیا ہے: «اًّنَّما وَلِیُّکُمْ الله وَ رَسُولُهُ والّذینَ آمَنُوا الّذینَ یُقیمُونَ الصَّلاَْ وَ یُؤتُونَ الزَّکاْہ وَ هُمْ راکِعُونَ: تمھارا سرپرست خدا اور اسکے رسول اور وہ ہے جس نے ایمان لایا، نماز قایم کی اور نماز میں حال رکوع میں زکات دی» (مائده/ 55).

اسی طرح فرمایا گیا ہے کہ امام علی (ع) کا گھرانہ جب إفطار کے وقت خو د بھوکے ہونے کے باوجود کھانے بخش دیتا ہے تو  قرآن میں آیا ہے: «وَيُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَى حُبِّهِ مِسْكِينًا وَيَتِيمًا وَأَسِيرًا: اور [برائے] دوستى [خدا] فقیر، یتیم اور اسیر کو خوراک دے دیتا ہے» (انسان/ 8).

سوره مائده کی تیسری آیت میں آیا ہے کہ جب اللہ تعالی نے رسول اسلام (ص) کو دین کے مکمل ہونے کی نوید دی تو اس سے مراد امام علی (ع) ہے کیونکہ حضرت محمد (ص) نے اس آیت کے بعد امام علی (ع) کو «ولی» کے طور پر متعارف کرایا: « الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَ رَضِيتُ لَكُمُ الإِسْلاَمَ دِينًا:

آج تھارا دین کامل ہوا اور نعمتیں تمام ہوئی اور اسلام سے راضی ہوا کہ تمھارا دین رہے»

 ابن عباس کہتا ہے کہ تین سو آیات قرآن امام علی (ع) کی طرف اشارہ ہے تاہم مفسرین میں اس حوالے سے اختلاف ہے کہ بعض آیات امام علی طرف اشارہ ہے کہ نہیں گرچہ اکثریت پر وہ متفق ہیں۔/

نظرات بینندگان
captcha