عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کے علمی ویبنار میں پاکستانی دانشوروں اور اہم شخصیات کی شرکت

IQNA

عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کے علمی ویبنار میں پاکستانی دانشوروں اور اہم شخصیات کی شرکت

13:52 - October 24, 2023
خبر کا کوڈ: 3515169
ایکنا اسلام آباد: ویبنار کے تمام شرکاء ’’امام رضا(ع) کے تہذیبی افکار؛انصاف سب کے لئے اور ظلم کسی پر نہیں‘‘ کے موضوع پر خطاب فرمائیں گے۔

عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کے پانچویں دور کی ساتویں بین الاقوامی کانفرنس بروز منگل مؤرخہ 24 اکتوبر 2023 کو منعقد کی جائے گی جس میں ویبنار کی صورت میں پاکستان کے پانچ دانشور اور اہم شخصیات شرکت فرمائیں گیں۔

عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کے بین الاقوامی سیکشن کی سیکرٹری محترمہ ڈاکٹر زہرا خوارزمی نے آستان نیوز سے کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ویبنار بروز منگل کو پاکستانی وقت کے مطابق دن2:30 بجے اور تہران کے وقت کے مطابق01:00 بجے منعقد کیا جائے گا۔

پاکستان سے انسانی حقوق کے سابق وزیر جناب انصار برنی،کراچی یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی روابط کی پروفیسر محترمہ ڈاکٹر شائستہ تبسم،پاکستان کےانسٹی ٹیوٹ آف لیبر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے سربراہ جناب کرامت علی ،کراچی کی دینی درسگاہ  رحمانیہ کے سربراہ  جناب مفتی عبدالمجیداور سندھ ہائی کورٹ کے وکیل جناب ڈاکٹر ذوالفقار زیدی کے علاوہ کراچی میں خانہ فرھنگ ایران(ایران کلچرل ہاؤس) کے سربراہ جناب ڈاکٹر سعید طالبی نیا اس ویبنار میں شرکت فرمائیں گے ۔ویبنار کے تمام شرکاء ’’امام رضا(ع) کے تہذیبی افکار؛انصاف سب کے لئے اور ظلم کسی پر نہیں‘‘ کے موضوع پر خطاب فرمائیں گے۔

محترمہ ڈاکٹر خوارزمی نے بتایا کہ ویبنار میں آنلائن شرکت کے خواہاں افرادکے لئے فارسی میں ترجمہ بھی کیا جائے گا،یہ افراد اس لینک http://Www.Skyroom.online/ch/scoaqr/sco-inter کے ذریعہ ویبنار میں شرکت کے ویبنار میں ہونے والی علمی گفتگو سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
اہم الفاظ: عالمی کانگریس امام رضا(ع)،کراچی،پاکستان،یونیورسٹی،دینی درسگاہ،ویبنار

 

نظرات بینندگان
captcha