غزہ جنگ امریکی جوانوں کی قبولیت اسلام کا باعث

IQNA

غزہ جنگ امریکی جوانوں کی قبولیت اسلام کا باعث

14:04 - November 30, 2023
خبر کا کوڈ: 3515388
ایکنا لندن : اخبار گارڈین لکھتا ہے کہ ٹیک ٹاک پر مھم چل پڑی ہے کہ جوان ویڈیو بنا کر قرآن کی طرف جانے کا اعلان کررہے ہیں۔

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق اسرائیل کی جانب سے سات اکتوبر کو غزہ پر  جوابی حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے تناظر میں نوجوان امریکی مرد و خواتین نہ صرف اسلام قبول کر رہے ہیں بلکہ مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پیغامات کی صورت میں تبدیلی مذہب کا اعلان کررہے ہیں۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں مذہب تبدیل کرنے والے ایک نوجوان مغربی خواتین کا کہنا ہے کہ حماس کے حملے پر اسرائیل کا ردعمل ان کے قبول اسلام کے فیصلے کا محرک بنا۔ حماس نے ’طوفان الاقصی آپریشن‘ میں اسرائیل کو نشانہ بنایا تھا جس کے جواب میں اسرائیل نے طاقت کا بے دریغ استعمال شروع کیا جو اب بھی جاری ہے۔

اخبار نے نوجوان خواتین کے حوالے سے کہا کہ انہیں اسرائیل کی غزہ پر جنگ کے بعد سے اسلام قبول کرنے کی ترغیب ملی ہے اور وہ ٹک ٹاک پر اپنی مذہبی بیداری کا اظہار کر رہی ہیں۔

اپنے تبدیلی مذہب کے سفر کو شیئر کرنے والوں میں الیکس نامی ایک خاتون بھی شامل ہیں، جنہوں نے حال ہی میں قرآن کا ایک نسخہ خریدا ہے۔ الیکس، نے اپنے بالوں کو ڈھانپنا شروع کر دیا ہے اور کہتی ہیں کہ سات اکتوبر کی کارروائی اور غزہ پر اسرائیل کے جوابی حملوں کے بعد وہ فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہروں میں بھی شریک ہوئی تھیں۔

ان جوانوں کے مطابق غزہ میں سخت ترین حالات میں بھی اس قوم کی استقامت اور سکون نے انہیں اس تحقیق کی طرف جانے پر مجبور کیا کہ ایسی کونسی طاقت ہے کہ ان حالات میں بھی یہ شکر کرتے ہیں۔

 

غزہ جنگ امریکی جوانوں کی قبولیت اسلام کا باعث

ٹیگس: امریکی ، غزہ ، مذہب ، اسلام
نظرات بینندگان
captcha