امریکی گلوکار کا قبول اسلام

IQNA

امریکی گلوکار کا قبول اسلام

5:11 - December 01, 2023
خبر کا کوڈ: 3515390
ایکنا واشنگٹن: ٹای ڈولاسائن امریکی گلوگار نے مسجد میں نماز ادا کی اور قرآن کا تحفہ وصول کیا۔

ایکنا نیوز- لیالینا نیوز کے مطابق ڈولاساین امریکی رپ گلوکار نے اسلام قبول کرکے مسجد میں نماز ادا کی ۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے اس ویڈیو کو خوب وائرل کیا ہے جسمیں وہ مسجد میں نماز ادا کررہا ہے۔

اس ویڈیو میں ڈولاساین کو ایک شخص کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے کہ اس کو نماز سیکھاتا ہے اور نماز کے بعد اس شخص سے ہاتھ ملاتا ہے اور قرآن کا تحفہ وصول کرتا ہے۔

اس کلیپ کو سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی مل رہی ہے اور کافی لوگوں نے اس پر اچھی خواہشات کا اظھار کیا ہے۔

پہلی بار امارات کے وبلاگر راشد بالحصا نے اس ویڈیو کو وائرل کیا ہے اور کہا کہ دو مشہور رپ گلوکار اسلام قبول کرچکے ہیں اور ال ای چوپا (NLE Choppa)  اور ڈولا ساین ان میں شامل ہیں۔

بالحصا کے مطابق چوپا نے ایک ہفتے قبل امارات کی مسجد میں اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا۔

چوپا کی ویٰڈیو وائرل ہونے کے ایک ہفتے بعد راشد بالحصا نے ڈولاساین کی نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل کی ہے جہاں وہ دبئی مسجد میں نماز ادا کررہا ہے۔

دنیا کے مختلف افراد نے اس ویڈیو کی پذیرائی کی ہے اور بعض نے لکھا ہے " اسلام دین امن ہے، اسلام میں خوش آمدید، تمھارا دنیا میں کروڑوں بھائی ہیں۔

 

4184558

نظرات بینندگان
captcha