اسلامی تشخص کی بقاء؛ یورپی مسلمانوں کے لیے چیلنج

IQNA

اسلامی تشخص کی بقاء؛ یورپی مسلمانوں کے لیے چیلنج

7:43 - December 10, 2023
خبر کا کوڈ: 3515455
ایکنا: یورپی اسلامی مرکز کے سربراہ کے مطابق اسلامی تشخص کی حفاظت بڑا چیلنج ہے۔

ایکنا نیوز- مانشیٹاٹ نیوز کے مطابق یورپی اسلامی مرکز کے سربراہ شیخ مھاجری زیان نے اسلامی تشخص کی بقاء کو اہم چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا: اکثر انسانوں کو مختلف چینلنجیز درپیش ہوتے ہیں لیکن یورپ میں مسلمانوں کو پہچان برقرار رکھنے کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے۔

شیخ زیان " الناس: سیٹلائٹ چینل کے پروگرام " عوام کی آواز" سے گفتگو میں کہا: یورپ میں جس چیز نے ہمیں فکر میں ڈال دیا ہے وہ ہماری تشخص کا مسئلہ ہے، یورپی معاشرے کی اپنی پہچان ہے اور مختلف ادارے ہیں جو اپنی پہچان کے لیے کام کرتے ہیں۔

اسلامی مرکز کے سربراہ کا کہنا تھا: اسلامی ادارے کی حیثیت سے ہماری کوشش ہے کہ عربی زبان، تلاوت اور حفظ کی کوشش کریں اور اسلامی تشخص کو محفوظ رکھ سکے اور ہم مغرب میں اپنی پہچان بچانے کی پوری کاوش کرتے ہیں۔

 

آخری سالوں میں یورپ میں مسلمانوں کو تشخص کا بڑا مسئلہ درپیش رہا ہے، شدت پسند لوگوں کے برسراقتدار میں انے اور اسلام مخالف قوانین کی وجہ سے اور اسی طرح سے مسلم مخالف تبلیغات کی وجہ سے جو شدت پسند گروہوں کی وجہ سے ہوتی ہیں ان کے لیے کافی مشکلات پیش آتی ہیں۔/

 

4186773

نظرات بینندگان
captcha