ہالینڈ میں اسلام کا تیزی سے پھیلاو

IQNA

ہالینڈ میں اسلام کا تیزی سے پھیلاو

6:14 - December 12, 2023
خبر کا کوڈ: 3515473
ایکنا: ہالینڈ ریڈیو و ٹی وی رپورٹس کے مطابق ہالینڈ کے جوان تیزی سے اسلام کی طرف مائل ہورہے ہیں۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے ایفنو کے مطابق ہالینڈ کے ریڈیو و ٹی وی نے رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک میں جوان تیزی سے اسلام کی طرف مائل ہورہے ہیں۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے ہر مہینے مختلف مساجد میں جوان جا کر اسلام قبول کرتے ہیں اور یہ واقعات اکثر بڑے شہروں کی مساجد میں ہورہے ہیں۔

اسلامی جمعیت کے مطابق بھی جوانوں میں اسلام کی طرف رجحان ہے کیونکہ وہ اس میں ہر سوال کے جواب دیکھ رہے ہیں، اسلامی انجمن جو چالیس سے زاید مسجد کی نظارت کررہی ہے انہوں نے اس خبر کی تائید کی ہے۔

 

ہالینڈ میں مسلم آبادی میں اضافہ اسلام میں پھیلاو کا سبب

ہالینڈ کے ماہر انسان شناسی ونیسا فرون نیم کا کہنا تھا کہ مسلم آبادی کی وجہ سے جوان اسلام کی طرف تیزی سے مائل ہورہا ہے اور اس بارے میں وہ اپنے دوستوں سے ڈسکس کرتے ہیں۔

انکا کہنا تھا: اسلام بارے منفی مباحثے اسلام سے مانع نہیں تاکہ وہ اسلام کی طرف نہ جاسکے بلکہ اس کا الٹا اثر پڑ سکتا ہے تاکہ وہ اس مذہب کو درک کرسکے۔

لگتا ہے کہ جوانوں کا اسلام کی طرف رجحان میں مسجدوں کا اہم کردار ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہالینڈ میں مسلم آبادی کا تناسب 6۔5 فیصد بتایا جاتا ہے اگرچہ درست تعداد بارے سروے نہیں ہوا ہے تاہم بعض کوششیں ہوچکی ہیں۔/

 

4187248

نظرات بینندگان
captcha