جنگ غزه اور اسپین میں اسلام کی بڑھتی مقبولیت

IQNA

جنگ غزه اور اسپین میں اسلام کی بڑھتی مقبولیت

5:23 - January 18, 2024
خبر کا کوڈ: 3515709
ایکنا: غزه میں بڑھتے مظالم کے ساتھ مغرب میں اسلام بارے رجحان میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور لوگ قرآن اور اسلام میں خواتین بارے تعلیمات کا مطالعہ کرتے ہیں۔

ایکنا نیوز-  گلستان نیوز کے مطابق اسپین کے ایک مقامی مسلمان رہنما کے مطابق، مظلوم فلسطینی عوام پر اسرائیلی حکومت کے حملوں بالخصوص غزہ کی جنگ نے لوگوں میں اسلام اور اس جنگ کی وجہ کے بارے میں تجسس کو ہوا دی ہے۔

اسپین میں اسلامک سوسائٹی اور گریناڈا مسجد فاؤنڈیشن کے سربراہ عمر ڈیل پوزو نے کہا: مسئلہ فلسطین نے لوگوں کے ذہنوں میں سوالات کو جنم دیا ہے۔

اس کا مزید کہنا تھا: "شاید یورپیوں نے پہلی بار سچائی کو دیکھنا شروع کیا ہے۔ ہر ہفتے اندلس کے جنوبی علاقے کی ایک مسجد ایک یا دو نئے مسلمانوں اور نوجوانوں کے اسلام قبول کرنے کے رجحان کی گواہی دیتی ہے۔

 

ڈیل پوزو نے یہ بھی نوٹ کیا کہ مسئلہ فلسطین نے ان لوگوں میں مسلمانوں کے لیے ہمدردی پیدا کی ہے جو اسلام کے بارے میں پہلے سے کچھ نہیں جانتے تھے۔ وہ اسرائیل کے حملوں اور جھوٹ کو دیکھتے ہیں اور اس کے نتیجے میں وہ اپنے ذہنوں اور اردگرد کے لوگوں سے مزید سوالات کرنے لگتے ہیں۔

ڈیل پوزو نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کی اپنے گھروں کو واپسی کی خواہش اور ان کی جدوجہد ان سوالات کو ایک روحانی پہلو فراہم کرتی ہے۔ اس طرح لوگ اسلام کو دریافت کرتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ غرناطہ میں فلسطین کی حمایت میں کئی مظاہرے ہو چکے ہیں۔

 

انہوں نے کہا: ہم اپنے عیسائی پڑوسیوں کو بھی بتاتے ہیں کہ فلسطین میں کیا ہو رہا ہے۔ وہ مظاہروں میں سوالات پوچھتے ہیں اور اسلام کے بارے میں مزید جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔ میں کہہ سکتا ہوں کہ اب اسلام کو زیادہ توجہ ملی ہے۔ یہ صرف غرناطہ تک محدود نہیں ہے، یورپ کے تمام لوگوں نے اس معاملے پر آواز اٹھائی ہے۔

اسپین میں نئے مسلمانوں میں سے ایک ناہول کالڈرون کا بھی کہنا ہے کہ اس نے اسلام کے بارے میں اپنی منگیتر سے سیکھا اور حال ہی میں اسلام قبول کیا۔ انہوں نے مزید کہا: "میں کہہ سکتا ہوں کہ مجھے زیادہ اندرونی سکون ملا ہے اور اب میں ایک بہتر زندگی گزار رہا ہوں۔"

 

غرناطہ میں 37,000 مسلمانوں کی کمیونٹی ہے جس میں 4,000 ہسپانوی اسلام قبول کرنے والے اور ان کی تیسری نسل کی اولاد بھی شامل ہیں۔

سپین میں تقریباً 30 لاکھ مسلمان آباد ہیں جن میں سے زیادہ تر کا تعلق مراکش، پاکستان، بنگلہ دیش، سینیگال اور الجزائر سے ہے۔ وہ زیادہ تر کاتالونیا، ویلنسیا، اندلس اور میڈرڈ میں رہتے ہیں۔/

 

4194399

ٹیگس: اسپین ، اسلام ، جنگ ، غزہ
نظرات بینندگان
captcha