حرم مطهر علوی میں انس با قرآن کی محفل+ تصاویر

IQNA

حرم مطهر علوی میں انس با قرآن کی محفل+ تصاویر

7:20 - January 22, 2024
خبر کا کوڈ: 3515725
ایکنا: هفته میلاد مولود کعبه کے حوالے سے بین الاقوامی انس با قرآن کی محفل حرم مطهر امام علی(ع) واقع نجف اشرف میں شروع ہوچکی ہے۔

ایکنا نیوز – آستانہ علوی کے مقدس مزار کے شعبہ تعلقات عامہ کے ساتھ انس با قرآن کی محفل اس مقدس مقام پر ایک ہفتے کے لیے آستانے کے قرآنی شعبے کے تعاون سے منعقد کی جائے گی۔

 

یہ قرآنی پروگرام امام علی (ع) کے یوم پیدائش کے حوالے سے تیار کیا گیا ہے جو سالگرہ تک یعنی ایک ہفتہ تک جاری رہے گا جسمیں ایرانی اور بین الاقوامی قرآء قرات کریں گے۔

 

یہ قرآنی پروگرام امام علی (ع) کے مقدس مزار میں مولود کعبہ کی پیدائش کے اعزاز میں ہفتے کے خصوصی پروگراموں کے علاوہ  تیار کیا گیا ہے، امام علی (AS) کے مزار کے دار القرآن الکریم کے انچارج، ایران کے ممتاز بین الاقوامی تلاوت کرنے والے قراء ، جن میں حمیدرضا احمدی وفا، تواشیح انور گروپ، اور شیخ عامر کاظمی شامل ہیں، اورعراقی ممتاز تلاوت کرنے والے قاری شرف تلاوت حاصل کریں گے۔

 

آستان مقدس علوی نے امیر المومنین علی (ع) کی سالگرہ کے موقع پر مختلف مذہبی، سماجی، ثقافتی اور قرآنی پروگرام بھی تیار کیے ہیں، جو اس ہفتے کے آخر تک منعقد ہوں گے./

 

 

 

4194996

نظرات بینندگان
captcha