عراق کے نائب وزیر وفد کے ہمراہ حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف

IQNA

عراق کے نائب وزیر وفد کے ہمراہ حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف

13:45 - February 07, 2024
خبر کا کوڈ: 3515820
ایکنا: آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کی میزبانی میں عراق کے نائب وزیراوراربعین کمیٹی کے سربراہ ایک 8رکنی وفد کے ہمراہ حرم امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہوئے ۔

عراق کے نائب وزیر وفد کے ہمراہ حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف

ایکنا نیوز- آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ مؤرخہ5فروری2024 بروز سوموارکو میجر جنرل سعد معن ابراہیم،عراق کے نائب وزیر اور اربعین کمیٹی کے سربراہ   ،عراقی کسٹم اور بارڈر کراسنگ کے اعلیٰ سرکاری حکام کے 8 رکنی وفد کے ہمراہ  آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے مہمان بنے۔

 

آستان قدس رضوی کے میوزیم کا وزٹ،امام رضا علیہ السلام کے متبرک دسترخوان پر کھانا تناول کرنے اور حرم امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہونے کی توفیق حاصل کی۔ 

 

آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور ،حرم امام رضا(ع) کے سربراہ اعلیٰ اورصوبہ خراسان رضوی کے گورنر سیکریٹریٹ کے اعلیٰ حکام اور وزارت داخلہ کے حکام کے تعاون سے پروگرامز ہوئے۔/

 

نظرات بینندگان
captcha